Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستان کا قد وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے بڑھ گیا /راجناتھ سنگھ

by Indian Times
06/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کا قد وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے بڑھ گیا /راجناتھ سنگھ

سرینگر05اپریل سی این آئی/ دنیا میں ہندوستان کا قد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے بڑھا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو کمزور سمجھنے والے ممالک آج عالمی فورموں پر بھارت کی باتیں غور سے سنتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی عزت بہت بڑھ گئی ہے اور ہم کسانوں، مزدوروں، تاجروں، طلبائ، نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سابق بیوروکریٹ دھیرج بھٹناگر کے لکھے ہوئے ہندی شاعری کے ترجمے ”رامچریتمانس“کی ریلیز کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چل رہی ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کسانوں، مزدوروں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے ہر ممکن کام کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ آج ملک رام راجیہ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ دنیا میں ہندوستان کا قد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے بڑھا ہے اور کہا کہ ہندوستان کو کمزور سمجھنے والے ممالک آج عالمی فورموں پر بھارت کی باتیں غور سے سنتے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے جب بین الاقوامی فورمز پر ملک کی بات ہوتی تھی تو کوئی اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا لیکن آج دنیا بہت غور سے سنتی ہے۔ ہندوستان کی عزت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کی زندگی کی کہانی حکومت کیلئے رہنما کا کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا، مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بھگوان رام کے بتائے ہوئے آدرشوں کے راستے پر چلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہم کسانوں، مزدوروں، تاجروں، طلبائ ، نوجوانوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو گمراہ نہیں کرنا چاہتا۔ نہ ہی میں یہ کہوں گا کہ ہم نے ملک میں رام راجیہ شروع کر دیا ہے، لیکن ہم اس سمت میں ضرور بڑھے ہیں۔ اسی دوران مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے تقریب میں کہا کہ اس سال ایودھیا میں بھگوان رام کا عظیم الشان مندر کھولا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امن و خوشحالی کی خاطر کام کرنے کےلئے پرعزم /الطاف بخاری

Next Post

 ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک / نرملا سیتا رامن

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک / نرملا سیتا رامن

 ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک / نرملا سیتا رامن

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS