Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کےساتھ بات کرنے کےلئے تیار ہوں

by Indian Times
06/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کےساتھ بات کرنے کےلئے تیار ہوں
عبداللہ اور مفتی خاندان جموں وکشمیر میں 42ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار،اسمبلی انتخابات بہت جلد /امیت شاہ

سری نگر،05 اکتوبر/یو این آئی/ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ اور دیگر تیاریاں مکمل ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ اور مفتی خاندانوں کو جموں و کشمیر میں 42 ہزار لوگوں کہ ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔موصوف ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر میں حتمی ووٹر لسٹ بن جانے اور دیگر متعلقہ تیاریاں جیسے لوازمات مکمل ہونے کے ساتھ انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل جاری ہے اور اس پر کام زوروں سے چل رہا ہے۔وزیر داخلہ نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ’عبداللہ اور مفتی خاندان جموں وکشمیر میں 42 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان خاندانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے سیاست کی‘۔انہوں نے کہا: ’ان خاندانوں نے اپنے ذاتی فائدے کے لئے جموں و کشمیر کے وسائل کو لوٹا اور عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا‘۔امیت شاہ نے کہا کہ بارہمولہ بھی ایک زمانے میں ملی ٹنسی کا مرکز تھا اور ملی ٹینسی سے متعلق واقعات کا رونما ہونا یہاں ایک معمول بن گیا تھا۔انہوں نے کہا: ’لیکن آج یہ جگہ سیاحوں کی آمد کا مرکز بن گیا ہے اور گلمرگ، یہاں کی خانقاہیں اور برف پوش پہاڑ سیاحوں کے لئے باعث کشش بن گئے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بغیر جموں وکشمیر کی ترقی ممکن نہیں تھی اور آج یہاں بہترین سڑکیں، پل، ہسپتال ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج اے آئی آئی ایم ایس اورنرسنگ کالجوں کے علاوہ نو میڈیکل کالج ہیں۔انہوں نے کہا کہ گجر، بکروال اور پہاڑی طبقوں کو اپنے حقوق دئے جائیں گے جو گذشتہ 75 برسوں سے جمہوریت کے فوائد سے محروم تھے۔موصوف وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ بات کرے گی نہ پاکستان کے ساتھ۔انہوں نے کہا: ‘میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں کن پاکستان کے ساتھ نہیں‘۔امیت شاہ نے گجر، بکروال اور پہاڑی طبقے کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جموں وکشمیر میں ان تین خاندانوں، جنہوں نے حکومت اپنے آپ، اپنے رشتہ داروں اور دوستوں تک محدود رکھی ہے، کی ہر الیکشن میں شکست کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا: ’ان تین خاندانوں نے 70 برسوں تک یہاں خاندانی راج کیا اور عام لوگوں کو جمہوریت کے لئے ترسایا۔ان کا کہنا تھا: ’آج یہاں لوگوں کو گرام پنچایت ہے، ضلع پنچایت اور تحصیل پنچایت ہے جو گذشتہ70 برسوں کے دوران نہیں ہوا کرتا تھا‘۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار سال رواں کے ماہ اول سے 1.62 کروڑ سیاحوں نے یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کو گجر، بکروال اور پہاڑی طبقوں کو نمائندگی دینے کے لئے تشکیل دیا گیا جو بصورت دیگر ایک خواب ہی تھا۔ان کا لوگوں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا: ’یہاں کے حکمرانوں نے ہمیشہ آپ لوگوں کا استحصال کیا‘۔مسٹر شاہ نے پاکستانی حملہ آوروں کے خلاف مقبول شیروانی کے رول کی سراہنا کی۔انہوں نے بجلی، روڈ اور جل شکتی جیسے کئی پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد بھی ڈالی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آیوشمان بھارت اسکیم نے پورے ملک میں لوگوں کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا /وزیر اعظم مودی

Next Post

امیت شاہ ریلی سے خطاب کے دوران اذان کے لئے رک گئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امیت شاہ ریلی سے خطاب کے دوران اذان کے لئے رک گئے

امیت شاہ ریلی سے خطاب کے دوران اذان کے لئے رک گئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS