مرکزی وزیر داخلہ نے اوڑی گئے
ڈیوٹی کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار کی قبر پر پھول نچھاور کئے
سری نگر05 اکتوبریو پی آئی مرکزی وزیر داخلہ نے اوڑی میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے پولیس اہلکار کی تربت پر پھول نچھاور کئے اورا ُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ یو پی آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے بارہ مولہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد اوڑی گئے اوروہاں پر ملی ٹینٹ حملے کے دوران جاں بحق ہوئے پولیس اہلکار مدثر شیخ عرف بنداس کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے مقامی قبرستان جا کر وہاں پولیس اہلکار کی تربت پر پھول بھی نچھاور کئے ۔ نمائندے نے بتایا کہ وزیر داخلہ بعد میں متوفی اہلکار کے گھر گئے اور وہاں پر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گھر والوں کو یقین دلایا کہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔






