Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
06/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموںانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کنونشن سینٹر میں جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ کسان اینڈ ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں معنی خیز اور گہرائی سے بات چیت ہوئی جس میں شرکا نے کاشت کاری شعبے کے بارے میں اَپنے جائزے کا اِشتراک کیا، اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات اور جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے زرعی تبدیلی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجموعی زراعت کی اعلیٰ کمیٹی نے زرعی زراعت کو دیرپا تجارتی زرعی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم زراعت کے اِنتہائی خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط اَنداز اَپنا رہے ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت میں اِضافے کو یقینی بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر کسان اور کمیونٹی پرمرکوز ہے جو پالیسیوں میں کسانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو قابل بناتا ہے اور اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فیصلہ سازی میں ان کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے اور پیداوار میںاِضافہ ، تنوع ، قرض تک رسائی اور مطلوبہ تکنیکی مدد سے فائدہ اُٹھایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنٹگریٹیڈ اپروچ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے مارکیٹ تک رَسائی کو فعال اور مضبوط کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جامعیت سے ہمارا مقصد بینکوں کی طرف سے زرعی شعبے بالخصوص چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لئے قرض کو بہتر بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر منگلا رائے کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی سربراہی کی اور زراعت ، اِس سے منسلک شعبوں اور کاشت کار برادری کی ہمہ گیر ترقی پر ایک ویژن دستاویز تیا ر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منگلا رائے کی تفصیلی رِپورٹ میں کسانوں اور کاشت کاری سے متعلق ہر پہلو ، مسائل اور خدشات کو دُور کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کی رِپورٹ بذاتِ خود ایک اِنقلابی پالیسی دستاویز ہے اور یہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ ملک کے لئے بھی تاریخی ہے۔اُنہوںنے مزید کہا کہ سفارشات سے جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت میں زبردست تبدیلی آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مربوط اور متنوع کھیتی کو فروغ دینے پر مزید زور دیا۔ اُنہوں نے نبارڈ اور بینکنگ سیکٹر کو بھی ہدایت دی کہ وہ زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں میں قرض دینے میں اِضافہ کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ اَتل ڈولو نے میٹنگ کو ایپکس کمیٹی سفارشات کے اہداف ، حکمت عملی اور نتائج کے اہم پہلوﺅں سے آگاہ کیا۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما اور وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بھی جموںوکشمیرمیں زراعت اور اِس سے منسلک شعبے کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تیارکردہ ویژن دستاویز پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر انجم اَندرابی نے ایپکس کمیٹی کی طرف سے کلیئر کئے گئے پروجیکٹوں کی نمایاں خصوصیات اور ان کے ممکنہ اثرات کے بار ے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اِس موقعہ پر اِنتظامی سیکرٹریز ، جموںوکشمیر ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسانوں کے بورڈ ممبران ، کسان کمیونٹی کے ممبران کے علاوہ زراعت اور متعلقہ محکموں کے اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیتل نندا نے سانبہ میں خصوصی سمری رویژن مشق کا لیاجائزہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گورو نانک دیو جینتی پر مبارکباد پیش کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانس لے رہی ہے / لیفٹنٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر نے گورو نانک دیو جینتی پر مبارکباد پیش کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS