Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

جاوید رانانے راجوری میں ترقیاتی کاموں اور واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
06/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری…..انفو….وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے راجوری میں ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور واٹر سپلائی سکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔دورانِ میٹنگ وزیرموصوف نے جل جیون مشن (جے جے ایم)، کیپکس بجٹ اور نبارڈ فنڈنگ کے تحت عمل میں لائی جا رہی واٹر سپلائی سکیموں میں تیزی لانے پر خصوصی زور دیا۔اُنہوں نے ضلع کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ان منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ ہر گھر کو ”ہر گھر جل“ اقدام کے تحت فعال نل کنکشن فراہم کئے جا سکیں۔وزیر جاوید رانانے تمام ترقیاتی کاموں کی رفتارکو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اخراجات کی افادیت میں بہتری لائی جا سکے اور فنڈز کی کمی کو روکا جا سکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت میں زمینی سطح پر ٹھوس پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے فعال اور مربوط حکمت عملی اَپنائیں۔وزیر موصوف نے غیر قانونی ملبہ پھینکنے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ تمام پتھر توڑنے والی مشینیں مقررہ ماحولیاتی معیار اور پیرامیٹروںکے مطابق ہی کام کریں۔اُنہوں نے عمر عبداللہ حکومت کے دیر پاترقی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جو ماحولیاتی تحفظات سے ہم آہنگ ہو۔جائزہ میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما؛ چیف اِنجینئر جل شکتی حنیف چودھری، اے ڈِی ڈِی سی، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی، جل شکتی اور پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں، اے سی ڈِی، اے سی پی، کنزرویٹر آف فارسٹ اور ڈویژنل آفیسر پولیوشن کنٹرول بورڈ سمیت دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔وزیر جاوید رانانے ضلع اِنتظامیہ اور فیلڈ محکموں کی جانب سے فلیگ شپ اقدامات کی عمل آوری میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اُن پر زور دیا کہ وہ مستقل رفتار برقرار رکھیں تاکہ بروقت اور معیاری نتائج یقینی بنائے جا سکیں جو براہ راست راجوری کے لوگوںکو فائدہ پہنچائیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے لوگ اَمن کی اصل روح ہیں/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

حکومت کاکہنا کہ اسکے پاس اختیار ات نہیں، شرم کی بات ہے/الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
فلاح عام ٹرسٹ سکولوں پر پابندی کو عملی جامہ پہنانے کا حکومتی اقدام

حکومت کاکہنا کہ اسکے پاس اختیار ات نہیں، شرم کی بات ہے/الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS