Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

حکومت کاکہنا کہ اسکے پاس اختیار ات نہیں، شرم کی بات ہے/الطاف بخاری

by Indian Times
06/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…۵، نومبر..جے کے این ایس …سابق وزیراوراپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری نے بدھ کے روز کہاکہ اگر کوئی حکومت کہے کہ اس کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو یہ شرمناک ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بدھ کے روز کہا کہ ان کی پارٹی پہلی بار بڈگام میں الیکشن لڑ رہی ہے اور اسے عوام کی بھرپور حمایت کا یقین ہے۔بڈگام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ہمارے کارکنان اس حلقے کے120 میں سے 20 سے زائد دیہات کا احاطہ کر چکے ہیں اور اللہ کے فضل سے ہمیں اچھے رسپانس کی امید ہے۔حریف پارٹیوں پر طنز کرتے ہوئے سیدالطاف بخاری نے کہا کہ بی جے پی، این سی اور پی ڈی پی نے طویل عرصے سے لوگوں کے جذبات سے کھیلا ہے۔ان کی پالیسیوں یا پروگراموں میں صرف ان کے ناموں میں کوئی حقیقی فرق نہیں ہے۔حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کے اختیارات نہ ہونے کے دعوے پر ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکی اگر کوئی حکومت کہتی ہے کہ اس کے پاس کچھ نہیں ہے، تو یہ شرم کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں اگر انہیں گورنر کی اجازت کی ضرورت ہو، یہ ان کا مسئلہ ہے۔الطاف بخاری نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں گورنر فرائض میں سربراہ ہوتا ہے، اور ریاست کا درجہ ان لوگوں کیلئے کبھی رکاوٹ نہیں ہوتا جو کام کرنا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانانے راجوری میں ترقیاتی کاموں اور واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی جی شرائین میں حاضری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی جی شرائین میں حاضری دی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی جی شرائین میں حاضری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS