Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

شہری سہولیات کو اَز سر نو بحال کرنے ایک بہترین موقعہ ہے/ میئر سری نگر

by Indian Times
06/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شہری سہولیات کو اَز سر نو بحال کرنے ایک بہترین موقعہ ہے/ میئر سری نگر
سری نگر/انفو /سری نگر کے میئر جنید عظیم متو اور پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقیاتی محکمہ دھیرج گپتا نے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ 2.0“ کے تحت ایس کے پارک سری نگر میں مختلف تقریبات اور پروگراموں کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اَسد اور کمشنر سری نگرایس ایم سی اور وی سی ایل سی ایم اے ڈاکٹر بشیر احمد بٹ تقریبات کے آغاز پر موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا نے پروگرام کے دوران کارپوریٹروں ، صف اول کے سرکاری ملازمین ، این جی اوز کے اَرکان او رممتاز شہریوں سے بات چیت کی ۔دھیرج گپتا نے خدمات کے موقعہ پر فراہم کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے تقریباً 30سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور ڈی ایف اربن فارسٹری اور ڈی ایف او ایل سی ایم اے کے ذریعے شروع کی گئی پارک میں شجرکاری مہم کا بھی اِفتتاح کیا۔اِس سے قبل پروگرام کے دوران جنید عظیم متو اور دھیرج گپتا نے مختلف سکیموں کے تحت مستحقین میں خطوط ، چیک اور اَسناد تقسیم کئے ۔پرنسپل سیکرٹری نے گھنٹہ گھر ، پولو ویو ، جہلم بند اے بی سی / اے آر وی سینٹر ٹینگ پورہ اور کمیونٹی سینٹر بٹہ مالو کا بھی دورہ کیا اور ان علاقوں میں جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔بعد میں عوامی خدمات کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک” نکڑ ناٹک “ کااِنعقاد کیا گیا اور ” نشا مکت“ او ر”بھرشٹ چار مُکت جموںوکشمیر “ پر کھلی بحث کا اہتمام بھی محکمہ یوتھ سروسز ایند سپورٹس جموںوکشمیر نے کیا۔میئر سر ی نگر اور پرنسپل سیکرٹری نے کوٹھی باغ ہائیر سکینڈری سکول بھی دورہ کیا اور حلف برداری کی تقریب کے دوران طلباء، اَساتذاہ اور مدعو معززین کے ساتھ ” نشا مُکت کشمیر “ کا عہد لیا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری نے سکول میں والی بال میچ اور باسکٹ بال میچ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے سمارٹ سٹی کے تحت شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں کا بھی معائنہ کیا اور گھنٹہ گھر اور ریذیڈنسی روڈ پر سمارٹ سٹی کے تحت تیار کئے جانے والے زیر تعمیر پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔میئر سری نگر اور پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی سری نگر اوروائس چیئرمین ایل ایم سی اے نے پریس انکلیو میں پارکنگ کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور کئے گئے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کے مختلف مقامات سے بیک وقت دو روزہ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ ان پروگراموں میں متعدد نامزد معززین، مختلف محکموں کے متعلقہ افسران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حاجن اور درگمولہ میں ڈی دی سی اِنتخابات کے دو بارہ پول میں تقریباً 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے

Next Post

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے کولگام میں لوگوں کے مسائل سماعت کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری ریونیو نے کولگام میں لوگوں کے مسائل سماعت کئے

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے کولگام میں لوگوں کے مسائل سماعت کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS