Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا دورہ لداخ 07دسمبر کو

by Indian Times
06/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….05دسمبر…. ایس این این…. وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 07دسمبر کو لداخ کا دورہ کرکے لیہہ سے جموں و کشمیر، لداخ اور دیگر ریاستوں میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔اس دوران وہ حقیقی کنٹرول لائن کا بھی دورہ کرنے والے ہیں جس دوران وہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 7 دسمبر کو لداخ کے لیہہ ضلع کے شیوک سے جموں و کشمیر اور لداخ سمیت مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد پروجیکٹوں کا عملی طور پر افتتاح کریں گے ۔ سڑکوں، پلوں، سرنگوں وغیرہ کے پروجیکٹوں سے آگے کے علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور لداخ کے دیگر ریاستوں کے علاوہ دور دراز کے دیہاتوں میں رابطے بہتر ہوں گے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ عملی طور پر چندی گڑھ یا نئی دہلی سے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے جہاں وہ بین الاقوامی سائنس کانگریس میں شرکت کریں گے جبکہ لداخ کے لیفٹنٹ گورنر کویندر گپتا وزیر دفاع کے ساتھ شیوک جائیں گے۔عہدیداروں نے کو بتایا کہ راجناتھ سنگھ 7 دسمبر کو صبح 10بجکر 30منٹ پر لداخ کے مرکزی علاقہ میں لیہہ ضلع کے شیوک سے شیوک ٹنل پروجیکٹ کا جسمانی طور پر افتتاح کریں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ شیوک سے بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعہ تعمیر کردہ متعدد پروجیکٹوں کا عملی طور پر افتتاح کریں گے۔جموں و کشمیر میں جن کاموں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں اوڑی، سلام آباد،کمان پوسٹ روڈ پر گولٹا پل، سرینگر،بارہمو لہ اوڑی روڈ پر نند سنگھ پل، برنوئی پل اور پرانا تلیل پل شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر پل اور سڑکیں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے پارلیمانی حلقے میں آتی ہیں۔اس کے علاوہ سڑکوں، پلوں اور سرنگوں سمیت بہت سے منصوبے ہیں جن کا افتتاح وزیر دفاع جموں و کشمیر اور لداخ کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرحدی ریاستوں میں کریں گے۔راجناتھ سنگھ اپنے لداخ کے دورے کے دوران سنیئر فوجی افسران کے ساتھ چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ مشرقی لداخ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پہلگام ہو یا کروکس سٹی ہال پر بزدلانہ حملہ ، ان تمام واقعات کی جڑ ایک ہی ہے/ وزیر اعظم مودی

Next Post

وقف رجسٹریشن میں تاخیر پر اگلے 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں / کرن رججو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
قانون عام آدمی کےلئے قابل فہم ہونا چاہیے/مرکزی وزیر قانون رجیجو پنجی، 06 مارچ /یو این آئی/ مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے پیر کو کہا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے عام آدمی کو قانون سمجھ میں آنا چاہئے۔یہاں منعقدہ 23 ویں دولت مشترکہ قانون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رجیجو نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے بہت سے پہلو اور خصوصیات ہیں۔ مقصد یا ہدف یہ ہے کہ کرپشن کو کم سے کم اور ختم کیا جائے اور فیصلہ سازی میں معاشرے کے کمزور ترین افراد کی آواز سنی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت صرف کاروبار کرنے میں آسانی نہیں بلکہ زندگی میں آسانی پر زور دے کر اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون کی حکمرانی کے تصور کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت نے فرسودہ اور قدیم قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے ایک بڑی مشق شروع کی ہے اور گزشتہ 08 سالوں میں 1486 قوانین کو قانون کی کتاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں مرکزی وزارت قانون و انصاف 65 فرسودہ قوانین اور اس طرح کی دیگر دفعات کو منسوخ کرنے کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔مسٹر رجیجو نے اس بارے میں بھی بات کی کہ حکومت کس طرح ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہندوستانی عدلیہ کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کے مقصد سے ای کورٹس کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ Ease of Living اور Ease of Doing Business کے محاذ پر انہوں نے بتایا کہ تقریباً 13,000 تعمیل کے بوجھ کو آسان بنایا گیا ہے جبکہ 1,200 سے زیادہ عمل کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔وزیر قانون نے عدالتی نظام میں عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے کہ ورچوئل کورٹس، ای سیوا سینٹرز اور ہائی کورٹس میں انفارمیشن کیوسک کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں درخواستوں اور معاون دستاویزات کی ای فائلنگ کے لیے لگائے گئے نظام کے بارے میں بھی بات کی۔ اس سے وکلائ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔یو این آئی

وقف رجسٹریشن میں تاخیر پر اگلے 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں / کرن رججو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS