Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وقف رجسٹریشن میں تاخیر پر اگلے 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں / کرن رججو

by Indian Times
06/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…..05دسمبر…. ایس این این …..وقف رجسٹریشن میں تاخیر پر اگلے 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں ہے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رججو نے متولیوں پر زور دیا کہ وہ ٹریبونل سے رجوع کریں، کیونکہ وقف (ترمیمی) ایکٹ کے تحت اسے توسیع دینے کا اختیار حاصل ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رججو نے اعلان کیا کہ مرکز رجسٹریشن کی آخری تاریخ کے بعد اگلے تین ماہ تک وقف قانون کے تحت UMEED پورٹل پر جائیدادوں کا اندراج کرنے والے متولیوں کے خلاف جرمانہ عائد نہیں کرے گا اور نہ ہی سخت کارروائی کرے گا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رججو نے کہا کہ کئی ممبران پارلیمنٹ اور سماجی رہنماو¿ں نے آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی، جو کہ 5 دسمبر ہے، لیکن سپریم کورٹ نے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن کے بعد اسے دینے سے انکار کر دیا۔مرکزی وزیر نے متولیوں پر زور دیا کہ وہ ٹریبونل سے رجوع کریں، کیونکہ وقف (ترمیمی) ایکٹ کے تحت اسے توسیع دینے کا اختیار حاصل ہے۔کرن رججو نے کہا”وقف قانون بنانے کے بعد ہم نے UMEED پورٹل شروع کیا تھا اور تمام وقف املاک کو پورٹل پر رجسٹر کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کو چھ ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ آج آخری دن ہے، اور لاکھوں جائیدادوں کا ابھی تک اندراج نہیں کیا گیا ہے۔ بہت سے ممبران پارلیمنٹ اور سماجی رہنما میرے پاس آئے اور میرے پاس وقف کی مدت میں توسیع کی درخواست کی، اب 5 لاکھ سے زیادہ جائیدادوں کو وقف کی تاریخ میں رجسٹر کیا گیا ہے“۔انہوں نے کہا ” میں تمام متولیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلے تین ماہ تک ہم UMEED پورٹل پر رجسٹریشن کرنے والوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی سخت کارروائی کریں گے۔ اگر آپ رجسٹریشن کرانے سے قاصر ہیں تو میری درخواست ہے کہ آپ ٹربیونل میں جائیں۔ سپریم کورٹ نے اپنی ہدایات پر واضح کیا تھا کہ چھ ماہ کی ڈیڈ لائن کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جا سکتی، لیکن اس نے ٹربیونل کو مزید چھ ماہ کی توسیع دے دی“۔رججو نے زور دے کر کہا کہ جب کہ مرکز زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گا، وہ قانون کا پابند ہے۔انہوں نے کہا ”ہم اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن کچھ چیزیں قانون کے پابند ہیں۔ چونکہ پارلیمنٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ پاس کیا ہے، ہم اس قانون کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا دورہ لداخ 07دسمبر کو

Next Post

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس سیکٹر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انٹر ڈیپارٹمنٹل مہم کی قیادت کی 

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس سیکٹر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انٹر ڈیپارٹمنٹل مہم کی قیادت کی 

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس سیکٹر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انٹر ڈیپارٹمنٹل مہم کی قیادت کی 

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS