Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس سیکٹر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انٹر ڈیپارٹمنٹل مہم کی قیادت کی 

by Indian Times
07/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جنگلات اور زراعت کے محکموں کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو میڈیسن ( آئی آئی آئی ایم ) جموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی تا کہ جموں و کشمیر بھر میں میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس ( ایم اے پیز ) کی کمرشل کاشت، تحفظ اور بڑے پیمانے پر فروغ کیلئے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت پیداوار ، کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر ۔ آئی آئی آئی ایم جموں ، محکمہ جنگلات کے سینئر افسران ، سکاسٹ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ۔غور و خوض کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر فی الحال ایم اے پی سیکٹر سے سالانہ صرف 12 کروڑ روپے کی آمدنی پیدا کر رہا ہے ، جو اس کی زبردست صلاحیت کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جس کا قومی سطح پر تخمینہ تقریباً 10000 کروڑ روپے اور عالمی سطح پر تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے بالخصوص کسانوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے سیکٹر کی معاشی اور روز گار کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ایک منظم ، سائنسی بنیادوں پر مبنی اور کمرشل طور پر قابل عمل حکمت عملی کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ بین الشعبہ جاتی رابطہ کاری پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے تین اہم اسٹیک ہولڈرز یعنی محکمہ جنگلات ، محکمہ زراعت و پیداوار اور زرعی تحقیقاتی اداروں کو واضح کردار اور ذمہ داریوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے زور دیا کہ محکمہ جنگلات کو اپنے نرسری نیٹ ورک کے ذریعے قدرتی ماحول میں پودوں کی افزائش ، کسانوں کو عملی تربیت دینے اور کاشتکاری کے ماڈلز تیار کرنے پر توجہ دینی چاہئیے ۔ محکمہ زراعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی کہ علاقے میں پائے جانے والے 1100 سے زائد میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس ( ایم اے پی ) انواع میں سب سے زیادہ تجارتی طور پر قابل عمل انواع کی شناخت کرے ۔ اس کے علاوہ اس محکمے کو انواع کے مطابق ایگرو ۔ کلایمیٹک زونیشن کرنا ، سائنسی طور پر تصدیق شدہ پیکج آف پریکٹسز تیار کرنا ، ایکسٹینشن سروسز کو مضبوط کرنا اور بازار سے ربط پر توجہ دینی ہے ۔ سی ایس آئی آر ۔ آئی آئی ایم جموں اور سکاسٹ کو تکنیکی مہارت فراہم کرنے ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں سہولت دینے اور ایم اے پی کی کاشت کیلئے علم کی ترسیل میں مدد کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت و پیداوار نے زور دیا کہ روڈ میپ طویل مدتی اور پائیداری پر مبنی ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ توجہ ایک خود کفیل ماحولیاتی نظام ( ایکو سسٹم ) بنانے پر ہونی چاہئیے جو کسانوں کو پرکشش منافع یقینی بنائے ، جبکہ حکومتی تعاون یعنی ان پٹس ، صلاحیت سازی اور یقینی مارکیٹ کے ذریعے صرف ابتدائی مرحلے تک محدود رہے ۔ اجلاس میں جموں و کشمیر جنگلاتی پیداوار پالیسی 2022 میں مناسب ترامیم کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ کسانوں کی شرکت کو فروغ دیا جا سکے ، انواع کی شناخت اور مخصوص علاقوں کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے ، تحقیق و ترقی کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جا سکے اور مرکزی علاقے میں مارکیٹ رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وقف رجسٹریشن میں تاخیر پر اگلے 3 ماہ تک کوئی جرمانہ نہیں / کرن رججو

Next Post

نائب وزیراعلیٰ نے نوشہرہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیراعلیٰ نے نوشہرہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا لیا جائیزہ

نائب وزیراعلیٰ نے نوشہرہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS