وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں میں ملک محفوظ / امیت شاہ
سرینگر 06جنوری / سی این آئی /ایودھیا میں رام مندر یکم جنوری 2024کو افتتاح کیلئے تیار ہوگا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) کی دو متواتر حکومتوں نے ”کشمیر وادی میں پاکستان کے تربیت یافتہ ملی ٹنٹوں کو تباہی پھیلانے کی اجازت دینے “کی بھی مذمت کی جس کے بعد بی جے پی کی زیر قیادت جمہوری اتحاد (این ڈی اے) بڑے حملوں کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان کے اندر سرجیکل اور فضائی حملے کئے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تریپورہ میں ایک ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا کہ ایودھیا میں رام مندر سال 2024میں یکم جنوری کو افتتاح کیلئے تیار ہو جائے گا۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میں راہول گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں ، بابا، جنہوں نے ہمیشہ تاریخ پر اصرار کیا، کہ ایودھیا میں رام مندر کی ”گگن چمبی“ 1 جنوری 2024 کو افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ (سی پی آئی ایم) پر اس درخواست پر آئین کے دفعہ370 کی منسوخی کو روکنے کی کوشش کرنے پر حملہ کیا کہ اس اقدام سے کشمیر میں خون کی ندیاں بہہ جائے گی لیکن،پچھلے تین سالوں میں وہاں کچھ نہیں ہوا کیونکہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے۔انہوں نے مرکز میں کانگریس کی زیر قیادت یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) کی دو متواتر حکومتوں کی وادی کشمیر میں ”پاکستان کے تربیت یافتہ ملی ٹنٹوں کو تباہی پھیلانے کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی، اور اس کا موازنہ کرنے کیلئے بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) بڑے حملوں کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان کے اندر سرجیکل اور فضائی حملوں سے کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے 2018 میں تریپورہ میں اپنی حکومت کے قیام کے بعد عام لوگوں کی امنگوں کو پورا کیا اور ریاست میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ عوام دوسری مدت کے لئے بی جے پی حکومت کو برقرار رکھیں گے اور ریاست بھر میں اس وقت جاری ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں گے۔






