Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

مندیب کور نے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائینہ کیا

by Indian Times
07/06/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ٹنگمرگ….انفو….6جون /کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیب کور نے شہری استحکام کو بڑھانے اور ماحولیاتی خدشات کو دور کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) پلانٹ کا معائینہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز مطہورہ معصوم، ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی ٹنگمرگ کُنزر میر تفویزاور مکانات و شہری ترقی محکمہ کے دیگر افسران اور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی تھے۔اُنہوںنے اَپنے دورے کے دوران ایس ڈبلیو ایم پلانٹ کی آپریشنل کارکردگی اور ماحولیاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائینے کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا تھا کہ پلانٹ ویسٹ مینجمنٹ میں بہترین طریقوں پر عمل پیراہے اور کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود میں مثبت کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوںنے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایس ڈبلیو ایم سائٹ پر درختوں اور پھولوں کے پودے لگا کر سرسبز جگہیں بنائیں تاکہ مقامی باشندوں کو ہونے والی کسی بھی ممکنہ تکلیف کو کم کیا جاسکے۔مندیپ کور نے کہاکہ یہ سبز علاقے بفر زکے طور پر کام کریں گے ، آس پاس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور نہ صرف ماحولیاتی توازن کو فروغ دیں گے بلکہ اِن سہولیات کے ماحولیاتی اثرات کو بھی کم کریں گے۔بعد میں کمشنرسیکرٹری نے کُنزر اور ٹنگمرگ میونسپلٹی کے اندر مختلف مقامات کا دورہ کیا جس میںٹنگمرگ کے علاقے میں پارکنگ کی ایک نئی جگہ شامل ہے جو اِس خطے میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ کے مسلسل مسئلے کو دور کرنے کے لئے حکمت عملی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔مندیپ کور نے ٹنگمرگ میں ایک پرانی ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہماری نوجوان طاقت جموںوکشمیر کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

ڈاکٹر شاہد اِقبال کا گاﺅں کے ترقیاتی منصوبوں میں ایس ایچ جی کی فعال شرکت پر زور

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر شاہد اِقبال کا گاﺅں کے ترقیاتی منصوبوں میں ایس ایچ جی کی فعال شرکت پر زور

ڈاکٹر شاہد اِقبال کا گاﺅں کے ترقیاتی منصوبوں میں ایس ایچ جی کی فعال شرکت پر زور

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS