Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ہماری نوجوان طاقت جموںوکشمیر کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے/لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
07/06/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام….انفو……6جون /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے این آئی ایف ٹی کیمپس اومپورہ بڈگام میں نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے دو روزہ سالانہ یوتھ فیسٹول” سپیکٹرم۔2024“ کا اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وادی کشمیر کے تعلیمی اِداروں کے طلبا¿ کو فنون ، کھیلوں، فیشن شوز اور اَدبی پروگراموں میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر این آئی ایف ٹی سری نگر کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان طاقت جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور وہ جموںوکشمیریوٹی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پُر عزم ہےں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ دو روزہ فیسٹول نوجوانوں کے لئے ہمارے شاندار ثقافتی اور فنی ورثے کو فروغ دینے کے لئے اِختراعی اور تخلیقی خیالات کے تبادلے کا ایک موقعہ پر بھی ہے۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے ہینڈ لوم اورہینڈی کرافٹس کے ڈیزائن کی ترقی اور پوزیشننگ اور جموں و کشمیر کے خواہشمند نوجوانوں کو فیشن ، ڈیزائن اور مینجمنٹ میں کیریئر کے نئے مواقع فراہم کرنے میں این آئی ایف ٹی سری نگر کے تعاون کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے ہینڈلوم اورہینڈی کرافٹس شعبے میں گزشتہ چار سے پانچ برسوں میں ایک بڑا اِنقلاب آیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی کے طلبا¿ہینڈلوم اوردستکاری کی مصنوعات کے ڈیزائن کی ترقی اور پوزیشننگ میں فیصلہ کن کردار اَدا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے طلبا¿ کو مشورہ دیا کہ وہ جموں کشمیر کی ہینڈی کرافٹ کی قیمتی روایت سے خود کو واقف کریں تاکہ وہ برانڈ پوزیشننگ میں دستکاری محکمہ کی مدد کرسکیں اور مصنوعات کے مختلف زُمروں میں نئے آئیڈیاز تیار کرسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر کو تبدیل کرنے کے لئے متعارف کی گئی پالیسی اِصلاحات کے بارے میں بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ جون 2023 ءمیں اِنتظامیہ نے 32 نئی دستکاریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور اس وقت رجسٹرڈ دستکاریوں کی کل تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ ہر دستکاری کے فن کار اور بُنکر کو جی آئی سرٹیفکیشن ، ٹیسٹنگ ، لیبلنگ اور تربیت کا فائدہ ملے۔لیفٹیننٹ گورنر نے این آئی ایف ٹی کے طلبا¿ اور فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ برانڈ پوزیشننگ ، پروڈِکٹ ڈیزائننگ اور پیکیجنگ میں کاریگروں کی مدد کریں۔اُنہوں نے ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے میں تعلیمی اِداروں کے اہم رول پر بھی روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی شعبہ اِصلاحی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ این آئی ایف ٹی جیسے اِداروں کو بھی مارکیٹ کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے این اِی پی 2020 کے مطابق ضروری اِصلاحات کرنی چاہئیں۔اِس برس کا این آئی ایف ٹی یوتھ فیسٹول”رنگریزا“ کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا ہے جس میںزائد اَز 600 طلبا¿بیسٹ آو¿ٹ آف ویسٹ، مورل آرٹ، فریم کے اندر فریم، بیٹل آف بینڈز، مینٹل میراتھن، اوپن مائیک وغیرہ جیسے 24 ایونٹوں میں حصہ لیں گے۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری،کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ،ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو، ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی سری نگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی، فیکلٹی ممبران، این آئی ایف ٹی کے طلباءاور دیگر شریک اِداروں کے اَفراد بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

23یاتری لقمہ اجل ، 60سے زائد شدید طور پر زخمی

Next Post

مندیب کور نے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مندیب کور نے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائینہ کیا

مندیب کور نے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS