Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ میں اہم ایکو ٹورازم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

by Indian Times
07/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ……انفو….جموں و کشمیر میں ایکو ٹورازم کو مضبوط بنانے اور روز گار کے مواقع بڑھانے کی ایک بڑی کوشش کے طور پر وزیر زراعت ، دیہی ترقی و پنچائتی راج ، کواپریٹوز اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ ضلع میں کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ وزیر موصوف نے کیٹر ڈاچی اور لڈوہ میں نو تعمیر شدہ بلاج آفیسر فارسٹ ہٹس کا افتتاح کیا اور ہروان میں آنے والے فارسٹ ایکو پارکس اور زالورہ بارہمولہ میں انسپکشن فارسٹ ہٹ کی بنیاد رکھی ۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ڈار نے ان جنگلاتی سہولیات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ محکمہ جنگلات نہ صرف انتظام و نگرانی کیلئے بلکہ ان کی لاجواب قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے بھی دور دراز جنگلاتی علاقوں میں ریسٹ ہاوسز اور انسپکشن ہٹس تیار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ” یہ جنگلات کے مقامات ۔ جو عظیم الشان پہاڑی سلسلوں اور پر سکون ندی نالوں کے نظارے پیش کرتے ہیں علاقے کے سب سے زیادہ خالص اور پاکیزہ مقامات میں سے ہیں ۔ لوگوں کو تحفظِ ماحولیات کی کوششوں میں شامل کرنے کیلئے جموں و کشمیر حکومت نے فطرت سے محبت کرنے والوں ، جنگلی حیات کے شائقین اور قدرتی ورثے کے تحفظ کیلئے پرعزم افراد کیلئے ان فارسٹ ریسٹ ہاو¿سز اور انسپکشن ہٹس کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ “ وزیر نے ایکو ٹورازم اور وسیع تر سیاحت کی ترقی کے اقدامات کے تحت ان مقامات کو فروغ دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ مقامی کمیونٹیز کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے علاقے کے باشندوں کو یقین دلایا کہ تمام زیر التواءعوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جو انتظامیہ کے جامع ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ تقریب میں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر ، کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ سرکل ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ، ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران اور بڑی تعداد میں باشندے موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ ایتو نے جی ایچ ایس ایس حول پلوامہ کا دورہ کیا

Next Post

وزیر اعظم مودی کی ثقافتی سفارت کاری :روس کے صدر پوتن کو دیاکشمیری زعفران بطور تحفہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پہلگام ہو یا کروکس سٹی ہال پر بزدلانہ حملہ ، ان تمام واقعات کی جڑ ایک ہی ہے/ وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی کی ثقافتی سفارت کاری :روس کے صدر پوتن کو دیاکشمیری زعفران بطور تحفہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS