Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ ایتو نے جی ایچ ایس ایس حول پلوامہ کا دورہ کیا

by Indian Times
07/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ۔۔۔۔۔۔۔انفو۔۔۔۔وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ( جی ایچ ایس ایس ) حول پلوامہ کا دورہ کیا اور سکول کے سالانہ دن کے جشن میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر ، پرنسپل جی ایچ ایس ایس حول ، ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران ، ادارے کے اساتذہ ، بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور ان کے والدین موجود تھے ۔سالانہ دن کے جشن سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے سکول کی طرف سے تعلیم کو فروغ دینے اور طلبہ میں جامع ترقی پیدا کرنے کی کاو¿شوں کو سراہا ۔ انہوں نے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر دیہی و نیم شہری علاقوں کے اداروں کو مناسب انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر نے کہا کہ ” عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت تعلیم کو جدید بنا رہی ہے اور سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات قائم کر رہی ہے تا کہ سرکاری سکولوں میں داخلے بڑھیں ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ یہ نوجوان ذہنوں کو سوچنے ، اختراع کرنے اور قیادت کرنے کے قابل بنانے کا عمل ہے ۔ محترمہ سکینہ نے کہا ” ہماری نوجوان نسل ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور انہیں مواقع فراہم کرنا اور انہیں پر اعتماد ، قابل اور رحم دل شہری بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر وزیر نے طلبہ و عملے سے بھی ملاقات کی ، اساتذہ کی محنت کو سراہا اور طلبہ کو ہدف حاصل کرنے کیلئے لگن سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے سکول کی تعلیمی ، کھیلوں اور اضافی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور ادارے میں سہولیات کی مزید بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ طلبہ اور سکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے مطالبات کو جلد ہی حکومت کی طرف سے پورا کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں اہم کامیابیوں ، جاری منصوبوں اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے مستقبل کے اہداف کو اجاگر کیا ۔ اس سے قبل وزیر نے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا جن میں جدت طرازی سے بھر پور پروجیکٹس کی نمائش کی گئی تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیراعلیٰ نے نوشہرہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا لیا جائیزہ

Next Post

جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ میں اہم ایکو ٹورازم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ میں اہم ایکو ٹورازم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

جاوید احمد ڈار نے بارہمولہ میں اہم ایکو ٹورازم اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS