Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ کے ضلعی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
08/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ  …  انفو  ..   وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں 11.58 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے عوام کے نام وقف کئے جن میں مختلف منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگِ بنیاد شامل ہے۔ اِن منصوبوں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، مقامی کاروبار کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع میں اِضافہ کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس میں منعقدہ ضلعی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیہی صنعت، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے اہم منصوبوں کا اِفتتاح کیاجن سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے اور مقامی وسائل کی قدر میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔اہم اِفتتاحی منصوبوں میں سیلان میں بانس کرافٹس کامن فیسلٹی سینٹر (2.87 کروڑروپے)، مقامی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے کٹھوعہ کرِتی شو روم (41.51 لاکھ روپے) اور بلاور میں اگربتی کامن فیسلٹی سینٹر (3.39 کروڑروپے) شامل ہیںجو مائیکرو اَنٹرپرینیوروں اور سیلف ہیلپ گروپوںکی مدد کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی)‘ کے تحت کٹھوعہ میں پولٹری اور ہیچری یونٹ کی اَپ گریڈیشن کا اِفتتاح کیاجس پر 3.88 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس کا مقصد پیداوار اور کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ کرنا ہے۔اُنہوں نے تعلیمی شعبے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کاتھرا میں آٹھ اضافی کلاس روموں کے تعمیراتی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھاجس کی تخمینی لاگت 1.768 کروڑ روپے ہے۔ اِس سے طلبا¿کے دباو¿ میں کمی اور تعلیمی سہولیات میں بہتری آئے گی۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزراءسکینہ اِیتو، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ڈِی ڈِی سی چیئرمین مہان سنگھ اور اراکین اسمبلی ڈاکٹر بھرت بھوشن (کٹھوعہ)، ستیش شرما (بلاور)، ڈاکٹر رمیشور سنگھ (بنی)، درشن کمار (بسوہلی) اور وِجے کمار (ہیرانگر) نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا ، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما، سینئر اَفسران اور محکموں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے ضلع کا مختصر پروفائل اور مختلف سکیموں کے تحت پیش رفت پیش کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شعبہ وار طبعی و مالی کارکردگی کا جائزہ لیا اور محکموں کو ہدایت دی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں، معیار اور زمینی سطح پر نمایاں نتائج کے ساتھ مکمل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پی ایم جی ایس وائی اور نبارڈ کی فنڈ شدہ سڑکوں کا جائزہ لیتے ہوئے رُکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے اور سڑکوں کودیرپا اور ہر موسم کے قابل بنانے کے لئے مناسب نکاسی آب، ڈھلوانوں کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جوتھانہ پُل تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔اُنہوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ کیڑے مار اَدویات کی جانچ لیبارٹری کو مقررہ مدت میں فعال کیا جائے اور جے کے اے اے سی ایل کے ریجنل کلچرل سینٹر کی ڈِی پی آر کو مکمل طور پر تیار کیا جائے،مطلوبہ تجویز پیش کرنے کے بعد جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کی جائے۔اِس موقعہ پر وزرا¿نے اَپنے اَپنے محکموں سے متعلق امور پر مداخلت کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں اِی۔شرم سکیم کے تحت بالخصوص دُور دراز علاقوں میں رَسائی بڑھانے پر زور دیاجبکہ وزیر اعلیٰ نے اہل مستفیدین کی زیادہ سے زیادہ کوریج اور پانی کے تحفظ کی مو¿ثر کوششوں پر تاکید کی۔ غذائی اجناس کی تقسیم سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور سخت معیار کی جانچ اور اچانک معائینوں کی ہدایت دی گئی۔وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے روزگار کے مواقع پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ جاب میلے نتائج پر مبنی ہوں اور مشن یووا کو منتخب نمائندوں کی فعال شمولیت کے ساتھ عملایا جائے تاکہ نوجوانوں تک زیادہ سے زیادہ رَسائی ممکن ہو۔وزیر سکینہ اِیتونے تعلیم اور صحت شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے تدریسی عملے کو معقول بنانے، خالی گائناکالوجسٹ اَسامیوں کو پُرکرنے پر زور دیا اور بعض سابقہ تبادلہ احکامات کو انکوائری تک مو¿خر رکھنے کی ہدایت دی۔منتخب نمائندوں نے صحت اور تعلیم میں عملے کی کمی،بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی تکمیل، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی سے محروم دیہات کی بجلی کی فراہمی، سڑک رابطہ، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، بندروں کے مسئلے، سیلاب سے بچاﺅ کے اقدامات، تعلیمی اور باغبانی منصوبوں سے متعلق اراضی کے مسائل اور صنعتی یونٹوں میں مقامی نوجوانوں کے روزگار جیسے مسائل اُٹھائے۔ اُنہوں نے مختلف حلقوں میں صحت سہولیات اور اِنتظامی انفراسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا مطالبہ بھی کیا۔اراکین اسمبلی نے کٹھوعہ کے جی ایم سی سے منسلک ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی منظوری پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور وزیر صحت سکینہ ایتو کا شکریہ اَدا کیاجس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر اعلیٰ نے اِن مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات کا مرحلہ وار اور مقررہ مدت میں جائزہ لے کر اُنہیں پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے ڈِسٹرکٹ کیپیکس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران بھی مسلسل کوششوں پر ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی اور محکموں کو ہدایت دی کہ معیاری اثاثہ جات کی تخلیق اور مکمل اخراجات کے حصول کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کا بھرپور اِستعمال کیا جائے۔ اُنہوں نے جل جیون مشن کے تحت پانی کے معیار کی جانچ میں تیزی، ایس اے ایس سی آئی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صنعتی پالیسی کے تحت اصلاحات کا جائزہ لے کر مقامی روزگار کے مواقع بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مہاتما بدھ کی حکمت اور راستہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ / وزیر اعظم مودی

Next Post

متعدد وفود اوراَفراد جاوید رانا سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
متعدد وفود اوراَفراد جاوید رانا سے ملاقی

متعدد وفود اوراَفراد جاوید رانا سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS