Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

متعدد وفود اوراَفراد جاوید رانا سے ملاقی

by Indian Times
08/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر …   انفو  …    وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات و قبائلی اَمور جاوید احمد رانا نے سری نگر میں مختلف عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی اور وفود نے انہیں درپیش مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔جل شکتی کنٹریکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے وزیر موصوف کو ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کی جس میں جل جیون مشن کے تحت مکمل شدہ کام کی واجبات کو جاری نہ کرنے کی وجہ سے ٹھیکیداروںکو درپیش شدید مالی مشکلات کو اُجاگر کیا گیا۔ ایسوسی ایشن نے وزیر کو بتایا کہ ٹھیکیداروںنے منظور شدہ تخمینوں اور تکنیکی وضاحتوں کے مطابق کام مکمل کئے ہیںلیکن ادائیگیاں طویل عرصے سے زیرِ اِلتوا¿ ہیں جس کے باعث اُن کی مالی حالت متاثر ہو رہی ہے اور جاری منصوبوں کو مکمل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔رینج آفیسرز گریڈ دوم کے ایک وفد نے بھی وزیر سے ملاقات کی اور اَپنی ترقیوں سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لئے ایک جامع تحریری عرضداشت پیش کی۔وفد نے حکومت سے ترقی کے عمل میں تیزی لانے کی اپیل کی اور کہا کہ طویل عرصے سے ترقی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے حوصلے، پیشہ ورانہ ترقی اور محکمے کی مجموعی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ایک اور وفد جو واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین پر مشتمل تھا، نے وزیرموصوف کو کم اُجرت اور پانی کے معیار کی جانچ سے متعلق سرگرمیوں کے لئے ناکافی مالی معاونت جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ مختلف واٹر سپلائی سکیموں کے تحت پینے کے پانی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے لیبارٹری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، مناسب وسائل کی فراہمی اور منصفانہ معاوضے کو یقینی بنانا ضروری ہے۔مزید برآں،ایک وفد نے سندھ فارسٹ ڈویژن میں دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ کیا اور اَپنی سابقہ خدمات اور تجربے کو اُجاگر کیا۔اِن کے علاوہ متعدد دیگر وفود اور اَفراد نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی اہمیت کے مسائل اُٹھائے اور ان کے بروقت حل کے لئے وزیر سے مداخلت کی درخواست کی۔وزیرجاوید احمد رانا نے تمام وفود کو بغور سُنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل پر متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دِلایاکہ ان کے ازالے کے لئے جلد از جلد مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ کے ضلعی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

نئی دہلی میںمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بل پیش کیے

نئی دہلی میںمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS