Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نئی دہلی میںمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ

by Indian Times
08/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر   ۔۔۔    ۷، جنوری   ۔۔۔   جے کے این ایس ۔۔۔    مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ جمعرات کونئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کیساتھ ساتھ وہاں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوںکی عمل آوری کا جائزہ لیا جائے گا۔اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،مرکزی داخلہ سیکرٹری گووندموہن، وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، نیم فوجی دستوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ جموں وکشمیرکے اعلیٰ سیول اور پولیس حکام بشمول چیف سیکرٹری اتل ڈولو اورڈی جی پی نلین پربھات بھی شرکت کریں گے۔حکام کے مطابق میٹنگ میں جموں وکشمیرکی موجودہ سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ،سرحدپارسے دراندازی کی کوششوں،منشیات اسملگنگ اور جموں و کشمیر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کی توقع ہے۔سینئرسیکورٹی حکام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، سرحدی انتظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار سے دراندازی کو روکنے کےلئے موسم سرما کے مہینوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔حکام کے مطابق میٹنگ میں جموں وکشمیرمیں قیام امن کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات پر بھی غور کیاجائے گا جبکہ کشمیر وادی اور جموں خطے کے کچھ پہاڑی علاقوں میںموجوددہشت گردووں کیخلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیاجائے گا ،اور ساتھ ہی منشیات اسمگلنگ کا تدارک کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوںکی جانب سے روبہ عمل لائے جارہے اقدامات کابھی احاطہ کیاجائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے بتایاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں اسوقت کل50سے زیادہ غیرملکی دہشت گردسرگرم ہیں جبکہ مقامی سرگرم دہشت گردوںکی تعداد ایک درجن سے کم بتائی جاتی ہے ۔سیکورٹی ایجنسیوں نے سال2026میں جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کاہدف رکھاہے اوراس سلسلے میں 10مطلوب ترین غیر ملکی دہشت گردوںکی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے ،جن کیخلاف جلد ہی فیصلہ کن آپریشن شروع کئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

متعدد وفود اوراَفراد جاوید رانا سے ملاقی

Next Post

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) کی بڑی کارروائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی کی سازش کیس:کاو¿نٹر انٹیلی جنس ونگ کی تحقیقات وچھان بین

کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (CIK) کی بڑی کارروائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS