Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں/ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

by Indian Times
08/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں/ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت
جموںانفو/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموں وکشمیر میں زراعت اور باغبانی شعبوں کے لئے پیٹرولیم اور معدنی تیل کی دستیابی اور تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع جائزہ میٹنگ طلب کی۔دورانِ میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شرکت کرنے والی تیل او رپیٹرولیم کمپنیوں کی تعمیل اور یگولیٹری پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔اِن کمپنیوں کے نمائندوں سے یونین ٹیریٹری میں ان کی سرکاری رجسٹریشن کی صورتحال ، لائسنس کی ضروریات اور دیگر تمام متعلقہ اِجازت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں زراعت اور باغبانی شعبوں کے لئے پیٹرولیم اور معدنی تیل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اَچھی طرح سے مربوط اور منظم اَنداز اِختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمپنیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی کہ وہ سینٹرل انسیکٹائڈ بورڈ کے ساتھ تعمیل کر رہے ہیں جس میں پیٹرولیم پر مبنی سپرے آئیل اور باغبانی کے معدنی تیل کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن، ذخیرہ اندوزی اور سپلائی کے لائسنس شامل ہیں۔میٹنگ کا مقصد بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یہ مصنوعات مارکیٹ میں قابل رسائی اور مناسب قیمت پر ہوں۔شرکا¿ نے منصفانہ ٹینڈرنگ کے عمل کی اہمیت اور ذخیرہ شدہ مواد کے مناسب نمونے لینے اور تجزیہ کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔یہ اِس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان تیلوں کی سپلائی اور فروخت کو زراعت اور باغبانی کے انفورسمنٹ اِنسپکٹروں کے ذریعے سختی سے ریگولیٹ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیواک اور کشمیر سے ان کے ہم منصبوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی اور شرکا¿ میں دیگر اَفسران کے علاوہ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے تعلیمی شعبے میں اِنقلاب لانے کیلئے دونوں ایپس کو طاقتور ٹولز قرار دیا

Next Post

اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا لیاجائزہ

اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS