Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا لیاجائزہ

by Indian Times
08/02/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا لیاجائزہ
جموں….انفو…..پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی) ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے یہاں محکمہ کے کام کاج اور پرنسپل اکاﺅنٹنٹ جنرل جے اینڈ کے ( آڈِٹ) کے دفتر میں زیر اِلتوا¿ ایس ڈی ڈی سے متعلق آڈِٹ پیراز کے تصفیے کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عملائی جارہی مختلف سکیموں کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ پوری جانفشانی سے کام کریں تاکہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے متعلق آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک میں مختلف آڈٹ پیراز پرسیر حاصل بحث و تمحیص ہوا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اس وقت 229 آڈٹ پیراسیٹلمنٹ کے لئے زیر التوا ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے تقریباً 296 آڈِٹ پیرا کو ختم کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تمام زیر اِلتوا¿ آڈِٹ پیراز کو تیزی سے حل کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران ، پولی تکنیک کے پرنسپلوں ، آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹوں اور دیگر متعلقہ اَفسران اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں/ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

Next Post

منشیات اسمگلنگ درپردہ جنگ کانیا ہتھیار/لیفٹنٹ جنرل اوپندر دویدی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منشیات اسمگلنگ درپردہ جنگ کانیا ہتھیار/لیفٹنٹ جنرل اوپندر دویدی

منشیات اسمگلنگ درپردہ جنگ کانیا ہتھیار/لیفٹنٹ جنرل اوپندر دویدی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS