Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم کا سری نگر جموںوکشمیر میں وِکست بھارت وِکست جموں وکشمیر پروگرام سے خطاب

by Indian Times
08/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ” جامع زرعی ترقیاتی پروگرام “، ”حضرت بل درگاہ کی مربوط ترقی“کے منصوبے کو وقف کرنے اور تقرری کے احکامات کی تقسیم کر کے نئی سرکاری بھرتیوں کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تیز رفتار اور جامع ترقی 2014 ءسے وزیر اعظم کی اوّلین ترجیح رہی ہے۔ اُنہوں نے ان لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے ہر لمحہ وقف کیا ہے جو دہائیوں سے حاشیے پر رہ رہے ہیں اور اَمن ، خوشحالی اور اُمید کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ملک کا تاج جو نئی شان و شوکت سے جگمگا رہا ہے اوروزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقی کے ثمرات سماج کے تمام طبقوں تک پہنچیں اور ترقی، اِنصاف اور وقار کے مواقع تمام شہریوں کو یکساں طور پر دستیاب ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خوشحال جموں کشمیر کی تعمیر کر رہے ہیں، جموں و کشمیر کی اِقتصادی سمت کو تشکیل دینے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ایک نئی رفتار فراہم کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کی اُمنگوں کو ملک کی اُمنگوں سے جوڑ رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ناری شکتی کو جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں سب سے آگے رکھا ہے۔ خواتین کے حقوق بحال ہوئے ہیں ، نئے کاروباریوں کی سکیمیں انہیں مالی طور پر خود مختار بنا رہی ہیں اور ناری شکتی کو باوقار زندگی فراہم کر رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے ہر شہری کو اَپنی خواہش کے مطابق زندگی گزارنے کا موقعہ ملا ہے۔ نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور وہ سماجی و اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” بخشی سٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار ہے اور اس کے علاوہ یہاں تقریباً 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جس طرح وادی کے لوگ پی ایم مودی کے پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے ہیں، یہ سٹیڈیم پوری طرح سے بھرا ہوا ہے۔ میں اُن لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں جنہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔ اگر دو لاکھ گنجائش کا گراﺅنڈ ہوتا تو وہ گراﺅنڈ بھی کشمیر یوں سے بھر جاتا۔ کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم مودی سے محبت ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک نئی رفتارآئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 2,378 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زیڈ موڑ ٹنل اس سال جون تک مکمل ہو جائے گی۔زوجیلا ٹنل پروجیکٹ پر 4,500 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جو سونہ مرگ کو سال بھر رابطہ فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ 2,920 کروڑ روپے کی لاگت سے سری نگر رِنگ روڈ کا مرحلہ اوّل اگست کے مہینے میں مکمل ہو جائے گا۔سری نگر رِنگ روڈ کا 961 کروڑ روپے کا مرحلہ دوم جون 2025 ءتک مکمل ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہلی۔امرتسر۔کٹرہ ایکسپریس وے پر 10,995 کروڑ روپے کی لاگت سے کام نومبر 2025 ءکے مہینے میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ۔شوپیان۔پلوامہ۔سری نگر این ایچ۔ 444 849 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔کھنہ بل ۔پہلگام ۔چندن واڑی این ایچ۔ 501، پونچھ۔اوڑی روڈ، بارہمولہ۔کپواڑہ۔ٹنگڈار این 701 کی نئی شاہراہ کو منظوری دی گئی ہے۔سری نگر بائی پاس، صنعت نگر، بمنہ اور نوگام فلائی اوور پر 132 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صرف وادی کشمیر میں 26,300 کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل منصوبے چل رہے ہیں۔پی ایم جی ایس وائی کے تحت گزشتہ 4 برسوں میں ہم 3,440 کروڑ روپے کی لاگت سے 4,926 کلومیٹر لمبی سڑک بنانے اور 500 آبادی والے ہر گاو¿ں کو سڑک سے جوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت 1,000 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹ اور نبارڈکے تحت 2,531 کروڑ روپے کی لاگت کے 428 پروجیکٹ جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں میں سرکاری ملازمتوں کے لئے زائد اَز 36,000 بھرتیاں شفاف طریقے سے کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

Next Post

میں کشمیری عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں/نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا سری نگر جموںوکشمیر میں وِکست بھارت وِکست جموں وکشمیر پروگرام سے خطاب

میں کشمیری عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں/نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS