Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

میں کشمیری عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں/نریندر مودی

by Indian Times
08/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…. 7 مارچ…. وادی کشمیر کے حسن و جمال کے لئے رطب اللسان ہوتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر ہمارے ملک کا تاج ہے۔انہوں نے کہا: ‘کشمیریوں کے دل جیتنا میرا مشن ہے اور میں اپنے اس مشن میں کامیاب ہوا ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘جب بھی میں یہاں آتا ہوں تو لوگوں کے دل جیتنا میری ترجیح ہوتی ہے’۔وزیر اعظم نے باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں بخشی اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ جب بھی میں یہاں آتا ہوں تو لوگوں کے دل جیتنا میری ترجیح ہوتی ہے اور آج آپ (لوگوں کے ہجوم) کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں کشمیریوں کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں لیکن میں یہیں پر نہیں رکوں گا بلکہ آگے بھی میری کاوشیں جاری رہیں گی’۔کشمیر کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘دھرتی کے سورگ یعنی کشمیر کی سر زمین پر قدم رکھنے کے بعد میں اپنے احساسات و جذبات کو بیان کرنے سے قاصر ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یہاں کے خوبصورت پہاڑ اور ماحول دل کو چھو لیتے ہیں’۔نریندر مودی نے کہا: ‘آج جو جموں وکشمیر منظر نامے پر نمو دار ہوا ہے ملک کے ہر شہری کا خواب تھا، صرف آپ نہیں بلکہ ملک بھر کے 285 بلاکوں میں لوگ میرا خطاب سن رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘آج ڈاکٹر شیام پرساد مکھر جی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہےاور ان کی قربانی ثمر آور ثابت ہو رہی ہے اور آج میں سمجھ سکتا ہوں کہ میں کسی بھی مشکل چلینج پر قابو پا سکتا ہوں اور آج ملک کے 140 کروڑ لوگ وکست جموں و کشمیر دیکھ ر راحت کی سانس لے رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘کشمیری عوام کی طرف سے مجھے یہاں جو پیار ملا میں اس پیار کو واپس کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑو گا یہ مودی کی گارنٹی ہے’۔انہوں نے مودی کی گارنٹی کو کشمیری میں دہرا کر کہا: ‘یہ چھ مودی سنز گارنٹی’۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں میں، میں نے حال ہی میں 32 سو کروڑ روپیوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا: ‘اور آج مختصر وقت میں، میں سری نگر میں 64 سو کروڑ روپیوں کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کروں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر بھارت کا تاج ہے اور کوئی بھی اس کو کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے سے نہیں روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ترقیاتی منصوبوں کو ملک کے باقی حصوں میں تو عملی جامہ پہنایا جاتا تھا لیکن یہاں نہیں، لیکن آج وقت نے کروٹ بدلی ہے اور میں نے آج یہاں سے ملک کے باقی حصوں کے لئے اسکیموں کا افتتاح کیا ہے’۔کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ‘دفعہ 370 سے ہمیشہ صرف ان ہی پارٹیوں کوفائدہ پہنچتا تھا عام لوگوں کو نہیں اور اب اس دفعہ کی تنسیخ کے بعد لوگوں کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور ان کے دروازوں پر نئے مواقع دستک دہے رہے ہیں’۔انہوں نے کانگریس کے بغیر کسی پارٹی کا نام نہ لیتے ہوئے کہا: ‘کچھ سیاسی جماعتیں دفعہ 370 کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کر رہی تھیں لیکن اب وہ ختم ہوگیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد پہلی بار مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، اور دوسرے مستضعف طبقوں سے وابستہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا یہ لوگ گذشتہ 70 برسوں سے اپنے حقوق کا انتظار کر رہے تھے’۔جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کو جموں و کشمیر بینک کو خراب کرنے کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے نریندر مودی نے کہا: ‘یہ بینک ڈوبنے والا تھا اور لوگوں کو کروڑوں روپیوں کا نقصان ہو سکتا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن ہم نے اس بینک کو جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے آزاد کیا آج یہ بینک 17 سو کروڑ روپیوں کا منافع کما رہا ہے اس کا شیئر ریٹ 140 روپیے تک بڑھ گیا اور آج یہ بینک 2.25 لاکھ کروڑ روپیوں کی تجارت کر رہا ہے’۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کو آج شادی بیاہ کی تقریب انجام دینے کے لئے سب سے زیادہ مطلوب جگہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں خود اس کے لئے مہم چلا رہا ہوں اور اب یہ پیغام پھیل چکا ہے کہ جموں وکشمیر میں شادی بیاہ کی تقریبات انجام دی جائیں اور یہاں کچھ دنوں کے لئے ٹھہرا جائے تاکہ یہاں مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ ما بعد جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس جموں وکشمیر میں سیاحوں کا رش غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے اور سال گذشتہ زائد از 2 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی’۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ درج ہوا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ سال گذشتہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے بھی ریکارڈ تعداد میں یاتری آئے اور یہی حال جموں میں ویشنو دیوی مندر کا بھی تھا۔انہوں نے کہا: ‘کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ مودی کی کوئی فیملی نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے یں کہ پوری قوم میری فیملی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘آج جموں وکشمیر کے لوگ میرے حریفوں کو یہ کہہ کر کہ ہم ان کی فیملی یں، بھر پور جواب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘چونکہ ماہ رمضان آ رہا ہے جموں وکشمیر بھی امن اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھے گا’۔وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر ترقیاتی منظر نامے پر نمایاں تبدیلی دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ترقی اور خوشحالے کے منازل طے کرنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم کا سری نگر جموںوکشمیر میں وِکست بھارت وِکست جموں وکشمیر پروگرام سے خطاب

Next Post

علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے دو چار رہنے کے بعد کشمیر اب امن کا گہوارہ ہے:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے دو چار رہنے کے بعد کشمیر اب امن کا گہوارہ ہے:منوج سنہا

علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے دو چار رہنے کے بعد کشمیر اب امن کا گہوارہ ہے:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS