Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا سکمز میں 19 ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب

by Indian Times
08/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا سکمز میں 19 ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب
سری نگر/انفو/ لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سکمز) میں تین روزہ 19 ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب کیا۔مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا اِنعقاد ہسپتال اِنتظامیہ سکمز کے شعبہ نے اکیڈیمی آف ہسپتال ایدمنسٹریشن اِنڈیا کے ساتھ مل کر میڈیکل اَفسران ، ہسپتال کے منتظمین ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ہیلتھ کیئر کرنے والے پیشہ ور اَفراد کے لئے کیا تھا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکالروں ، طبی محققین ، ڈاکٹروں اور دیگر طبی ماہرین کے بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے اِنعقاد سے صحت خدمات کی فراہمی کے ایک اہم پہلو پر توجہ دی جارہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مریضوں اور کمیونٹیوں کی اُبھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اِنتظامیہ ، ویژنری لیڈرشپ ، ٹیم ورک اور ہیلتھ کیئر کے نظام کو بہتر بنانے میں جدت طرازی کسی بھی اِدارے کی کامیابی کے لئے اِنتہائی اہم پہلو ہےں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اِی ڈی پی نہ صرف اِ س باوقار اِدارے میں بلکہ جموںوکشمیر کے ہسپتال اِنتظامیہ کو بڑھانے کے لئے کار آمد ثابت ہوگی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِس پروگرام کے مختلف پہلوﺅں پربات کرتے ہوئے کہا کہ اِس مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد ہیلتھ کیئر کے پیشہ ور اَفراد کو ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے پیچیدہ منظر نامے کو مو¿ثر طریقے سے نیو یگیٹ کرنے کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ اُنہوں نے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے لئے حوصلہ اَفزائی ، مریضوں کے تجربے کو بڑھانے ، آپریشنل کارکردگی کو بہتر کرنے، بہترین طریقوں کو عملانے ،تبدیلی کا اِنتظام کرنے ،مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار، قیادت اور ٹیم کی شمولیت کے بارے میں کچھ قیمتی معلومات دیں۔مشیر موصوف نے کسی بھی صورت حال میں مریضوں کی صحت خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہونے کے لئے سکمز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو بہترین صحت خدمات فراہم کرنے کےلئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور یوٹی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے جموں وکشمیر میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور پورے جموںوکشمیر میں عالمی معیار کا طبی ڈھانچہ قائم کیا جارہا ہے ۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز اے کول نے خطاب کرتے ہوئے تین روزہ تقریب کے اِنعقاد پر ہسپتال اِنتظامیہ کے شعبہ کی تعریف کی ۔اِس تقریب میں ہسپتال اِنتظامیہ کے مختلف موضوعات پر ماہرین کی طرف سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ ان مباحثوں سے تمام شرکا ¿ اور طلباءکو بھی فائدہ ہوگا۔اِس موقعہ پر نیشنل پریذیڈنٹ اکیڈیمی آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈین میڈیکل فیکلٹی سکمز پروفیسر بشیر اے لاوے نے خطاب کیا اور ہسپتال اِنتظامیہ سکمز کے شعبہ کو اِس تقریب کی میزبانی کرنے پر سراہنا کی اور پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کی فراہمی میں اِس طرح کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر سربراہ ہسپتال اِنتظامیہ سکمز پروفیسر جی ایچ یتو نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین معاونت کے لئے ہسپتال اِنتظامیہ اور مینجمنٹ ایڈمنسٹریشن سے متعلق اہمیت کے حامل مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی سی اے آئی کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

 سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
 سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

 سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS