Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ

by Indian Times
08/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 سری نگر ہوائی اڈے سے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سفر محمود پر روانہ
سری نگر7جون/یو این آئی /جموں وکشمیر سے حج سال 2023 کے لئے آج یعنی بدھ وار سہہ پہر ٹھیک 3 بجے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو الگ الگ پروازوں کے ذریعے 630 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ ہوا۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عازمین کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یو این آئی نامہ نگار کے مطابق بمنہ حج ہاﺅس میں کافی چہل پہل اور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے جہاں بدھ کی صبح سے ہی عازمین حج نعروں کی گونج میں اپنے احباب و اقارب کی معیت میں جمع ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک حج ہاوس میں قیام کے بعد عازمین کو ٹی آر سی کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ہوائی اڈے پر تین بجے کے قریب حاجیوں کے پہلے قافلے کوجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے سفر محمود پر جانے والے حاجیوں سے ملاقات کی اور ان کے تئیں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ میں کامیاب حج اور جموں وکشمیر کی خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں۔حکام کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے سے 315 عازمین پر پہلی پرواز 3 بجے جدہ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ اتنے ہی عازمین پر مشتمل دوسری پرواز 7 بجے شام روانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں میں پہلی بار سری نگر ہوائی اڈے سے حج پرواز براہ راست جدہ روانہ ہوگی۔امسال جموں وکشمیر کے لگ بھگ 10 ہزار لوگ حج کا مقدس فریضہ انجام دیں گے۔ادھر سری نگر ہوائی اڈے پر حج سال 2023 کے عازمین کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر عازمین حج کو انٹری گیٹ سے ہوائی جہاز تک پہنچانے کے لئے ایک الگ علاقہ مختص کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ احرام پہننے کے لئے عازمین کے لئے الگ الگ جگہیں رکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین کے آرام دہ اور احسن سفر کو یقینی بنانے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ عازمین کے سامان کی چیکنگ کے لئے حج ہاﺅس بمنہ میں خصوصی کائنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کو اے سی گاڑیوں میں ہوائی اڈے تک پہنچایا جائے گا اور ان کے سامان کو الگ ٹرکوں میں لے جایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر سے جدہ کے سفر کے لئے ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایک 340A ائیر بس تعینات کی ہے جو اپنی کشادگی اور آرام دہ سفر کے لئے مشہور ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا سکمز میں 19 ویں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام سے خطاب

Next Post

جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا

جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS