Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

by Indian Times
08/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا
سری نگر07۔۔۔۔۔۔ستمبر۔یو این آئی۔۔۔۔وادی کشمیر میں جمعرات کے روز ہندو برادری نے بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔جنم اشٹمی کے تہوار کے سلسلے میں وادی بھر کے مندروں پر چراغاں کیا گیا تھا جبکہ ہندو و کشمیری پنڈت برادری کو دن بھر مندروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی جیسے خصوصی پو جا پاٹ اور بجھن گانے میں مصروف دیکھا گیا۔وادی کشمیر بالخصوص سری نگر کے مندروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کی آوا جا ہی کا سلسلہ جاری رہا۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بعض مندروں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ عقیدت مند جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے صبح سے ہی مندروں میں حاضر ہو رہے تھے۔اس سلسلے میں یہاں ٹنکی پورہ میں واقع کتھلیشور مندر سے مذہبی نعروں کی گونج میں شوبا یاترا نکالی گئی جو سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ حبہ کدل، گنپتھ یار، بربرشاہ، ریگل چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، جہانگیر چوک اور لالچوک سے گذری۔یاترا میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں سمیت عقیدت مندوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔اس شوبھا یاترا میں شامل شرکاءمذہبی ترانے اور بجھن کیرتن گا رہے تھے، اس کے علاوہ فورسز کیمپوں میں بھی فوجی اہلکاروں کی جانب سے خصوصی پوجا پاٹ کی محفلیں منعقد ہوئیں۔مقامی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس تہوار کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔حکم نے یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ایک کشمیری پنڈت نے نامہ نگاروں کو بتایا :’ میں اپنی اکثریتی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ان کے تعاون کے بغیر اس جھانکی کو نکالنا ناممکن تھا۔انہوں نے کہاکہ یہاں کی اکثریتی کیمونٹی ہمیشہ سے ہی اپنی اقلیتی کیمونٹی کا خیال رکھتی آئی ہے۔ ان کے بعد ہم یہاں کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔دریں اثنا جموں میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور عقیدتمندوں نے مندروں میں حاضر ہو کر پوجا اور دعائیں کیں۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا

Next Post

سری نگر جموں قومی شاہراہ پرسینئر آفیسران کی نقل وحمل کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا / اے ڈی جی پی وجے کمار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سری نگر جموں قومی شاہراہ پرسینئر آفیسران کی نقل وحمل کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا / اے ڈی جی پی وجے کمار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS