Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر جموں قومی شاہراہ پرسینئر آفیسران کی نقل وحمل کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا / اے ڈی جی پی وجے کمار

by Indian Times
10/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر جموں قومی شاہراہ پرسینئر آفیسران کی نقل وحمل کے دوران
نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا / اے ڈی جی پی وجے کمار
سری نگر،09ستمبر/یو این آئی/ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ سیکورٹی فورسز اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آ ف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ قومی شاہراہ پر وی وی آئی پیز، سینئر آفیسران کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی صورتحال اور قومی شاہراہ پر فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے میٹنگ میں موجود فوج ، پولیس اور انٹیلی جنس آفیسران کو مشورہ دیا کہ وہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر کانوائی مومنٹ کا ایک مشترکہ سروے کرے اور اگر ممکن ہو تو ایس او پیز میں ترمیم کرنے کی سفارش کریں تاکہ فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو سکے۔میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی نے ایس ایس پی اور فوج کے سینئر آفیسران کو مشورہ دیا کہ وہ قومی شاہراہ پر ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں ڈیوائیڈرز کو مزید اونچا کیاجاسکے۔انہیں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ ایسے مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سروس لین کی ضرورت ہے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار روانی کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ سفارشات بھی بھیجیں جہاں پر انڈر پاس اور آور پاس کی ضرورت ہو۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس کے سینئر آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات کی بھی نشاندہی کریں جہاں پر اضافی سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی کانوائی کی نقل وحرکت کے دوران سر ی نگر جموں شاہراہ کے حساس مقامات پر ایس ایچ او ز اور ایس ڈی پی اوز تعینات کئے جائیں گے۔وجے کمار نے آفیسران کو احکامات جاری کئے کہ قومی شاہراہ پر غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہ دی جائے اور شاہراہ کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی خاطر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور سیول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون فراہم کریں۔میٹنگ کے آخر پر فیصلہ لیا گیا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر وی وی آئی پیز، سینئر آفیسران کی نقل وحرکت کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا اور فوری اقدام کے طورپر سیولین ٹریفک کی روانی کے لئے مزید اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔میٹنگ میں موجود آفیسران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ قومی شاہراہ پر مشترکہ سروے کریں اور سیکورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر سیولین ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے کی خاطر ایس او پیز تیار کریں۔نئے ایس او پیز کو مزید منظوری کی خاطر اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ نیشنل ہاوے پر لیٹرل انٹری پر خصوصی توجہ دی جائے اور اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔اے ڈی جی پی نے ٹریفک پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ نجی گاڑیوں کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کی خاطر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کریں تاکہ عام لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔اے ڈی جی پی نے سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ قومی شاہراہ کے اردگرد علاقوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائے اور ان علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹ مدد گاروں اور سہولیت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Next Post

جی20 کو اعتماد کے بحران کو دور کرکے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہئے: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی20 کو اعتماد کے بحران کو دور کرکے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہئے: وزیر اعظم مودی

جی20 کو اعتماد کے بحران کو دور کرکے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہئے: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS