Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
08/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سری نگرانفوپسماندہ طبقوںکی فلاح و بہبود سے متعلق کیرالہ قانون ساز اَسمبلی کی کمیٹی کے اَرکان نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔کمیٹی ممبران جن میں کوروکولی معی الدین، کے بابو، اے پربھاکرن، کے کے رام چندرن اور ایس جی سٹیفن شامل ہیںجو جموںوکشمیر یوٹی کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35اے کے خاتمے سے مساوات ، اِنصاف اور بااِختیاریت کی ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے۔ محروم طبقوں کو مناسب حقوق عطا کئے گئے ہیںاور حکومت جموںوکشمیر سماجی مساوات اور سب کے لئے اِنصاف کی خاطر اَنتھک محنت کر رہی ہے ۔بعد اَزاں، بی جے پی قائدین کے ایک وفد بشمول ڈاکٹر علی محمد، اِنچارج بی جے پی جموں وکشمیر اقلیتی مورچہ اور بی جے پی بڈگام کے ضلع صدر عمر جان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنرکو مختلف ترقیاتی مسائل بشمول بڈگام کے سڑکوں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، مشہور سیاحتی اور مذہبی مقامات جیسے دودھ پتھری ، توسہ میدان ، یوسمرگ اور چرارِ شریف ، خان صاحب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ایل ٹی کھمبوں کی مرمت کے مسائل گوش گزار کئے۔اِسی طرح جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے آغا سیّد عباس رِضوی کی قیادت میں شیعہ کمیونٹی کے اَرکان کے ایک وفد نے شیعہ وقف بورڈ کے قیام اور شیعہ کمیونٹی کی بہتری کے لئے مختلف مطالبات پیش کئے ہیں۔دریں اثنا،تحصیل صدر جموںوکشمیر گجر اور بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کرنا ہ چودھری خورشید دوئی نے لیفٹیننٹ گورنر کو گجربوائز اینڈ گرلز ہوسٹل قبائلی دیہات کے لئے سمارٹ سکول اور کرناہ میں خواتین آئی ٹی آئی سینٹر کی تعمیر س،قبائلی دیہات کے باشندوں کے لئے سولر پلانٹس کی فراہمی ، پانی کی فراہمی ،ایس پی اوز کے لئے خصوصی بھرتی مہم ، سڑک رابطے کی مضبوطی ، کرناہ کے علاقے میں کھیل میدان اور سکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا قیام سے متعلقہ مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تمام خطوں کی مساوی ترقی اور سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے جموںوکشمیر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل کو زیر غورلاکر جلد اَز جلد ازالہ کیاجائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آو¿ٹ پُٹ ۔ نتیجہ کی نگرانی کا فریم ورک بجٹ مختص کرنے کیلئے ایک موثر ذریعہ ہو گا ۔ سیکرٹری منصوبہ بندی

Next Post

سیکرٹری محکمہ کان کنی نے ’پارلنکا جپسم مائنز ‘کا کیا دورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری محکمہ کان کنی نے ’پارلنکا جپسم مائنز ‘کا کیا دورہ

سیکرٹری محکمہ کان کنی نے ’پارلنکا جپسم مائنز ‘کا کیا دورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS