Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

سیکرٹری محکمہ کان کنی نے ’پارلنکا جپسم مائنز ‘کا کیا دورہ

by Indian Times
08/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری محکمہ کان کنی نے ’پارلنکا جپسم مائنز ‘کا کیا دورہ

رام بنانفوسیکرٹری محکمہ کان کنی امیت شرما نے ضلع رام بن کے پارلنکا میں جپسم کانوں کا دورہ کیا جس کی دیکھ ریکھ جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ کر رہی ہے ۔ اِس کے بعد اُنہوں نے ضلع رام بن میں جاری کان کنی کے کاموں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔دورے کے دوران سیکرٹری موصوف کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز وِکرم کے گپتا،منیجر جے کے ایم ایل پرمود کھجوریا اور دیگر متعلقین بھی تھے۔سیکرٹری محکمہ کان کنی نے جاری جپسم کی کان کنی کا پہلا کاﺅنٹ ایم ڈی جے کے ایم ایل اور ان کی ٹیم کے ساتھ سائٹ شروع کیا جس میں پارلنکا سائٹ سے جپسم کی روزانہ نکالنے ، ٹرانسپورٹیشن ، فروخت اور سپلائی کے بارے میں تفصیلات شیئر کی گئیں۔سیکرٹری موصوف کو جانکاری دی گئی کہ ان جپسم کانوں نے کارپوریشن کو گذشتہ چند برسوں میں کافی حد تک خود کفیل ہونے میں مدد کی ہے اوریہ معمول کے معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دیتا ہے جس میں بنیادی طور پر یہاں کارپوریشن کی طرف سے پیدا ہونے والی آمدنی کے ذریعے تنخواہوں، واجبات وغیرہ کی ادائیگی شامل ہے۔اُنہوں نے دورے کے دوسرے مرحلے میں ڈی سی آفس کمپلیکس رام بن میںضلع میں موجودہ جاری کان کنی سرگرمیوں سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ڈی ایم او رام بن کلونت سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں حال ہی میں دو نئے کان کنی بلاکوں ایک جپسم کے لئے اور دوسرا ریور بیڈ مائننگ کے لئے نشاندہی کی گئی ہے ۔میٹنگ میں اس کی تعریف کرتے ہوئے ہدایات دی گئیں کہ رام بن میں ان نئی دریافت شدہ جپسم سائٹوں کے کاغذی کام کو تیز کیا جائے تاکہ پرلنکا کی کانوں پر دباﺅ کو کافی حد تک کم کیا جاسکے کیوں کہ پرلنکا کی کانوں پر جپسم کے لئے واحد انحصار کو ختم کیا جانا چاہیے۔ مستقبل قریب میں ساولا کوٹ ہائیڈل پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعد پار لنکا کے مقامات چناب کے پانی میں ڈوب جائیں گے۔سیکرٹری کان کنی نے ضلع میں کان کنی شعبے کے اہم مسائل پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن راجندر کمار کھجوریہ اور اسسٹنٹ کمشنر رام بن غیاث الحق کے ساتھ بالخصوص زیر اِلتوا¿ اراضی کے حصول کے معاملات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ نجی اراضی سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے اور عوام کو اس کا جائز معاوضہ جلد از جلد مل سکے۔اُنہوں نے رام بن اِنتظامیہ کی بھی ستائش کی کہ وہ کان کنی سے متعلقہ مسائل جیسے پُلوں کی مرمت ، بلاکوں کی تلاش وغیرہ کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش قدمی کرتی ہے جو مستقبل قریب میں جاری رہنا چاہیے۔دورے کے اِختتام سے قبل امیت شرما نے کہا کہ جی2بی2سی پورٹل geologymining.jk.gov.inکے آغاز سے متعلق محکمہ کے تازہ ترین اِی۔گورننس اقدام کا مکمل اِستعمال ہونا چاہیے جس سے تمام لین دین صرف اِی ۔ چالان کے اجرا¿ کے ذریعے ہونا چاہیے۔اُنہوں نے ایم ڈی اورام بن اور ضلعی اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ اِس ویب سائٹ پر اِی ۔ مارکیٹ پلیس کے ذریعے کان کنی کے مواد کی خریداری کے لئے مزید بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

ائیر وائس مارشل پروین کیشو ووہرا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ائیر وائس مارشل پروین کیشو ووہرا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

ائیر وائس مارشل پروین کیشو ووہرا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS