Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

by Indian Times
08/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر پیش رفت کا جائیزہ لیا
رام بن 7 اکتوبر /چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی پی ) دلباغ سنگھ کے ساتھ ضلع رام بن میں بانہال ۔ ناشری اسٹریچ کی چار لیننگ، قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی صورتحال اور جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری کے ساتھ پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار، ڈویژنل کمشنر جموں ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی کے آر ، علاقائی افسر ( آر او ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ، ایس ایس پی رام بن ، اے ڈی ڈی سی ، کلکٹر لینڈ ایکوزیشن اور متعلقہ افسران بھی تھے ۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کا دورہ کیا اور چمبل واس کے علاقے رامپاڈی میں ٹرکوں کو رکھنے کی تجویز پیش کی اور آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ بانہال ناشری اسٹریچ پر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر پڑے ملبے کو فوری طور پر صاف کریں تا کہ ڈبل لین گاڑیوں کی آمدورفت کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی بھی کی جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) محکمہ کی سربراہی میں اور انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ، آئی جی ٹریفک ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی رام بن بانہال ۔ ناشری اسٹریچ کے درمیان این ایچ 44 پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسانی سے منظم کرنے کا منصوبہ پیش کریں گے ۔ چندر کوٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے آئی جی پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ کے بند ہونے کی صورت میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے بانہال ۔ رام بن کے درمیان تمام 4 مجوزہ مقامات پر ہولڈنگ ایریا منیجمنٹ سے متعلق جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں ۔ ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی کو چوڑا کرنے کے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کیلئے موجودہ ہائی وے کی میکڈمائیزیشن کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایس ایس پی رام بن اور آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ میکڈمائیزیشن کے کام کا وقت طے کریں تا کہ مذکورہ سڑک پر مسافروں اور پھل لے جانے والے ٹرکوں کو تکلیف نہ ہو ۔ انہوں نے آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ تمام خطر ناک سلائیڈ والے علاقوں میں افرادی قوت اور مشینری کو بڑھا دیں تا کہ سڑک سے لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ کو فوری طور پر صاف کیا جا سکے اس کے علاوہ گڈھوں کو بھرنے اور تباہ شدہ سڑک کی میٹلنگ کے علاوہ بغیر کسی پریشانی سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ان راستوں پر سی سی ٹی وی نصب کریں تا کہ چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا سکے اور گاڑیوں کو پھنسے ہوئے وقت کا درست اندازہ لگایا جائے ۔ ڈاکٹر مہتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسافروں کو فوری مدد کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ لائین نمبر فراہم کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ 12 گھنٹے کے چکر کے بعد ٹرک ڈرائیوروں کے متبادل دنوں کی بجائے مخالف سمتوں سے جانے کے امکانات تلاش کریں ۔ دریں اثنا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹریدک اور محکمہ پولیس کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو موثر طریقے سے منظم کرنے اور شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کے آسانی سے گذرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں آئی جی پی ٹریفک نے ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی اور میٹنگ کو جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی ٹریفک کی نقل و حرکت کے بارے میں بریفنگ دی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یکساں تعلیمی کلینڈر نافذکرنے کومنظوری

Next Post

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS