Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک مندی جموں ہیرٹیج سوسائٹی کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
08/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک مندی جموں ہیرٹیج سوسائٹی کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی

جموں/   انفو//    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں مُبارک منڈی جموں ہیر ٹیج سوسائٹی کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مُبارک منڈی کمپلیکس کی بحالی، کاموں اور منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد سے متعلق کئی اہم اَمور پر تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر ممکن اقدام کریں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تحفظ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اَندر مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا ورثہ نہ صرف ہمار ی شناخت ہے بلکہ یہ ہمارے ماضی کو آنے والی پود سے بھی جوڑتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مُبارک منڈی ہماری وراثت میں ملی روایات اور اَنمول سماجی اَقدار کی علامت ہے ۔ تحفظ کی کوششوں کو اس کی حقیقی تاریخی ، فن کارانہ اور جمالیاتی اَقدار کی عکاسی کرنی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو مشورہ دیا کہ وہ مُبارک منڈی ائیریا کے نیچے سرکلر روڈ کے ساتھ پہاڑی کی مضبوطی کے لئے تحفظ کے اعلیٰ ماہرین ، اِنجینئرنگ اور اِداروں کے ساتھ مربوط اَنداز میں کام کریں۔میٹنگ میں دو ماہ میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔ چیئر کو مبارک منڈی کمپلیکس میں ہیر ٹیج سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔اَفسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ ہیر ٹیج کمپلیکس میں بحال کی گئی چار عمارتوں کو مکمل طور پر اِستعمال کریں۔ اِس کے علاوہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی کو بھی اِس نازک ڈھانچے کے قریب جانے کی اِجازت نہ دی جائے جس کی بحالی جاری ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے آرکیالوجیکل سروے آف اِنڈیا کی طرف سے کئے جارہے کاموں کی صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) محکمہ شیلندر کمار ، اِنتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری جی اے دی ڈاکر پیوش سنگلا، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا ، مبارک منڈی جموں ہیر ٹیج سوسائٹی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محترمہ دیپکا کے شرما کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پنج تیرتھی جموں میںکثیر السطح پارکنگ سہولیت کا کیا اِفتتاح

Next Post

اتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کی فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنزکی صورتحال کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کی فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنزکی صورتحال کا لیاجائزہ

اتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کی فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنزکی صورتحال کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS