Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

اتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کی فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنزکی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
08/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کی فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشنزکی صورتحال کا لیاجائزہ

جموں/انفو      /   ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے صوبہ کشمیر کے فارمرس پروڈیوس آرگنائزیشز( ایف پی اوز) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، ایم ڈی این سی ڈی سی کے نمائندے ، ایم ڈی سمال فارمرس ایگری بزنس کنسورشیم ، ایم ڈی ایگری کلچر کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف اِنڈیا نئی دہلی ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ( اے پی دی ) ، ڈائریکٹر فائنانس ( اے پی ڈی ) ، نبارڈ کے نمائندے ، ڈائریکٹر پشو پالن محکمہ کشمیر ،ایم ڈی جے کے ایگرو اِنڈسٹریز دیولپمنٹ کارپوریشن ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ایگر ی کلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ماہی پالن محکمہ جے اینڈ کے ، ایف پی اوز کے چیف ایگزیکٹیو ز اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ صوبہ کشمیر کے متعدد ایف پی اوز کے سربراہان نے اَپنی اَپنی تنظیموں کا جیسے پروڈکٹ ، ممبر شپ ، شیئر ہولڈروں ، ٹریننگ ، کاروباری منصوبوں کی تیاری وغیرہ کا جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے میٹنگ کو اَپنے ایف پی اوز کے ساتھ رجسٹرڈ کسانوں ، کاروبار ، فنڈنگ اور ایف پی اوز کی عمل آوری وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں ایف پی اوز کے تمام پہلوﺅں اور ان کے کام کاج پر تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرتری نے ایف پی اوز ، سکیموں کی عمل آوری او رمستقبل کے منصوبوں سے متعدد معلومات بھی حاصل کیں۔اَتل ڈولو نے کلسٹر پر مبنی کاروباری آرگنائزیشنوں کے حساب سے ( سی بی بی اوز) کا جائزہ لیتے ہوئے سی بی بی اوز اور آئی اےز ( عمل آوری ایجنسیوں) سے کہا کہ وہ ایف پی اوز کو اَپنا اشتراک کریں جبکہ کسانوں کو ایکویٹی میں حصہ اَدا کرنے کی ترغیب دیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اون سیکٹر اور دودھ شعبے پر بھی توجہ دیں کیوں کہ اِن شعبوں میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور ایف پی اوز کو ان شعبوں میں ب پناہ صلاحیتوں کے حوالے سے رہنمائی کرنی چاہیے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد پر مزید زور دیا کہ وہ اِس پروگرام کی نگرانی کرتے رہیں اور ایف پی اوز کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور زمین پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ان ایف پی اوز کو بہترین طریقے سے سہولیت فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سی بی بی اوز اور ایف پی اوز کو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں اَپنا کردار اَدا کرنا ہوگا جس کے لئے سی بی بی اوز کو ایف پی اوعمل میں شامل ہونے کے لئے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک مندی جموں ہیرٹیج سوسائٹی کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

ڈاکٹر راگھو لنگر نے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سلام آباد اُوڑی کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر راگھو لنگر نے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سلام آباد اُوڑی کا کیادورہ

ڈاکٹر راگھو لنگر نے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے سلام آباد اُوڑی کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS