کشمیر ٹورازم کو بڑھاوادینے کےلئے مرکزی سرکار پُر عزم ۔ مودی
سرینگر08اکتوبرسی این آئیرواں برس اب تک سیاحوں کی 1.62کروڑ کی کشمیر آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مہمان نوازی سے یہاں زیادی سے زیادہ سیاح آنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر ٹورازم کو بڑھاوادینے کےلئے مرکزی سرکار مزید اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔اس سال جموں کشمیر میں تقریباً 1.62 کروڑ سیاحوں کے دورے پر آئے ۔وزیر اعظم نے ریکارڈ توڑ سیاحوں کی تعداد آنے کو حیرت انگیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سب کے پیچھے کشمیری مہمان نوازی کار فرما ہے ۔ مودی نے کہا کہ کشمیر ایک جنت ہے جس کو دیکھنے کی ہر ایک کو آرزو ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر ٹورازم کو بڑھاوادینے کےلئے مرکزی سرکار پر عزم ہے اور کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی طرف راغب ہوں۔ واضح رہے کہ امسال اب تک 1.62کروڑ سے زائد ٹورسٹوں نے جموں کشمیر کا دورہ کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔






