Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا

بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول ہے۔ چیف سیکرٹری

by Indian Times
09/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا
بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول ہے۔ چیف سیکرٹری

جموں  انفو    چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کے سرمائی تیاریوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ورکشاپوں کو سپیئر پارٹس سے بھرا جائے ، ٹرانسفارمروں کا معائینہ کیا جائے اور زیادہ کھپت کے موسم میں مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفارمروں کا وافر ذخیرہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ بِلنگ کا فلیٹ ریٹ سسٹم جلد ختم کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اِس مقصد کے لئے بجلی چوری کے خلاف مو¿ثر نفاذ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں بھی ضرورت ہو بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی پہلے سے تشہیر کی جائے تاکہ صارفین اِس کے مطابق اَپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رام ۔ کشتواڑ اور سونہ مرگ اور گریز کے درمیان بجلی لائنوں کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بجلی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے یوٹی سے مو¿ثر اور سستی بجلی کی خریداری کے لئے پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے پاور پر چیز ایگری منٹ ( پی پی اے )سے یا پاور ایکس چیجز سے ایسی خریداروں کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ صارفین اور ایمنسٹی اَداکرنے والوں سے ریونیو کی وصولی کے اہداف مقرر کریں اور اِس عمل کی کارکردگی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے مارچ 2023ءتک سری نگر اور جموں شہروں میں ہرایک میں کم سے کم 1.5لاکھ سمارٹ میٹر لگانے کی ہدایات کو دہرایا۔چیف سیکرٹری نے زائد اَز 90 فیصد نقصان والے فیڈروں کے اِنچارج اَفسران اور ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو 15فیصد سے کم رکھا جانا چاہیے۔میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیوا ننت طائل اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری اورڈِسکامز کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم پروگرام اِختتام پذیر

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS