Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

تین روزہ ورکشاپ میں600 اَفسران اور 44 پنچایتوں کو تربیت دی جائے گی

by Indian Times
09/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا
تین روزہ ورکشاپ میں600 اَفسران اور 44 پنچایتوں کو تربیت دی جائے گی

جموں  انفو    لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں اِنفارمیشن اور سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا ۔ ورکشاپ کا اِنعقاد جموںوکشمیر اِی گورننس ایجنسی نے نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سمارٹ گورننس کے اشتراک سے کیا ہے تاکہ اِس موضوع پر جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے سینئر ،سول اور پولیس اَفسران کو حساس بنایا جاسکے۔ورکشاپ میں 600 سینئر اَفسران ذاتی طور پرشرکت کریں گے جبکہ مزید 900 پورے جموںوکشمیر سے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیں گے۔ورکشاپ میں 44 پنچایتوں کے پنچایت اہلکاروں کو بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تربیت دی جائے گی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی میں اَفسران کو تعلیم دینے کے لئے ایجنسیوں کی کوششوں کی سراہنا کی جسے اُنہوں نے ذاتی ، تنظیمی اور قومی ہر سطح پر گورننس کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل نوعیت کے لئے اہم قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اَفسران کو فشنگ کی کوششوں اور آلات سے سمجھوتہ کرنے اور ڈیجیٹل معلومات کے لیک ہونے کے دیگر طریقوں سے محفوظ طریقے سے نمٹنے کے لئے چوکس اور قابل ہونے کی ضرورت ہے۔مشیر موصوف نے خبردار کیا ،” ایک شخص کے ڈیجیٹل حفاظتی اقدامات میں سب سے کمزور لنک کی طرح ہی محفوظ ہے۔یہ ہمیشہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کسی غیر منقولہ اِی میل، ایس ایم ایس یا ڈیجیٹل کمیونیکیشن کی دوسری شکلوں کو کھولنے یا جواب دینے سے پہلے دو بارسوچیں۔“شہری تیزی سے سمارٹ ڈیوائسز اِستعمال کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل موڈ سے سرکاری خدمات حاصل کرتے ہیں ۔ اِس لئے ضروری ہے کہ شہری اِس سلسلے میں ڈیجیٹل سے آگاہ اور اَچھی طرح سے تعلیم یافتہ ہوں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کسی بھی ڈیجیٹل حادثے سے نمٹنے کے لئے قانونی تحفظات اور فریم ورک کا ایک سیٹ قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے سفارش کی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اَپنے آپ کو آن لائن اور آسان ترین زبان میں محفوظ رکھنے کے طریقوں کے بارے میں روشن خیال ہونا چاہیے۔مشیر موصوف نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ہماری بڑی طاقت ہے اور ہم جتنا زیادہ اِس طاقت کا استعمال کریں گے، ہم اَپنی حفاظت میں اتنا ہی زیادہ پُر اعتماد ہوں گے ۔ سائبر سیکورٹی اَب ڈیجیٹل دُنیا تک محدود نہیں رہی ، یہ قومی سلامتی کا معاملہ بن گیا ہے۔اِفتتاحی اِجلاس میں کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پریر ناپوری ، سیکرٹری کان کنی امیت شرما، سی ا،ی او جے اے کے اِ ی جی اے ابھیشیک شرمااور ایڈیشنل سیکرتری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ راجندر کھجوریہ ، دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ این آئی ایس جی کی طرف سے سینئر نائب صدر سری ناتھ چکرورتی بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے پاور ڈِسکامز کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پی ایم ایف ایم اِی اوروَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پی ایم ایف ایم اِی اوروَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کا لیاجائزہ

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پی ایم ایف ایم اِی اوروَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS