Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پی ایم ایف ایم اِی اوروَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کا لیاجائزہ

گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا لیاجائزہ

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں پی ایم ایف ایم اِی اوروَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کا لیاجائزہ
گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا لیاجائزہ
جموں/09نومبر/ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے وزیر اعظم فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈ اَنٹرپرائزز ( پی ایم ایف ایم اِی)اور وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ہائبرڈ موڈ میں محکمہ زرعی پیداوار کے سینئر اَفسران ، ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران ، ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز اور جموںوکشمیر بینک کے مالیاتی اِداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری زرعی پیداوار محکمہ ( سٹیٹ نوڈل آفیسر ) محمد فاروق ڈار نے میٹنگ میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 437 درخواستیں جمع کی گئی ہیں اور 102 معاملات کے سلسلے میں قرضہ دیا گیا ہے ۔ جموںوکشمیر بینک اور دیگر مالیاتی اِداروں نے فوڈ پروسسنگ کاروباریوں کے حق میں 964 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔نوڈل آفیسر نے اِستفادہ کنندگان کے لئے ایس این اے کی طرف سے کی گئی صلاحیت سازی کے اقدامات اورتشہیری سرگرمیوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ضلع نوڈل اَفسران ، ڈی آر پیز ہر ماہ کم سے کم 10درخواستیں جمع کرنے اور مالیاتی اِداروں سے فی ضلع کم سے کم پانچ مقدمات کی منظور ی کو یقینی بنائیں تاکہ مرکزی وزارت فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹری کی طرف سے مقرر کردہ 552 کے مجموعی ہدف کو پورا کیا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسران اور لیڈ بینک منیجران کو قرضوں کی منظوری کے لئے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع نوڈل اَفسران کو جموںوکشمیر بینک اور دیگر مالیاتی اِداروں سے قرضوں کی منظوری کے سلسلے میں چیلنج کا سامنا ہے۔اَتل ڈولو نے رِیاسی اور اودھمپور بینکوں کے نمائندوں اور ڈی این اوز کو سٹیٹ نوڈل ایجنسی کو معاملات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی جنہیں بینکوں نے تفصیلی تجزیہ اور اِصلاحی اقدامات کرنے کے لئے مسترد کیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جے کے ایچ ایم پی سی اور جے کے اے جی آر او ایس کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ رام بن میں شہد کے لئے کامن انکیوبیشن سینٹر اور صوبہ جموں کے لئے دو کامن انکیوبیشن سینٹر ، چاڈورہ ، بڈگام اور سانبہ میں ایک ایک پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔یہ بھی بتایا گیا کہ میسرز ٹرانسگر اف حید رآباد جو اِس سکیم کے تحت سٹیٹ لیول اَپ گریڈیشن پلان کے سکاسٹ کشمیر کے ذریعے مصروف عمل ہے ۔ ضروری منظوری کے لئے 15 دسمبر 2022ءکو یا اِس سے قبل اَپ گریڈیشن پلان سے متعلق سفارشات پیش کرے گا۔بعد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں گلٹی دار جلد بیماری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گلٹی دار جلد بیمار کی موجودہ صورتحال کا ضلع وار جائزہ لیا۔میٹنگ کو پاور پوائنٹ کے ذریعے ویکسی نیشن ، ادویات کا استعمال ، ویکسین کی خریداری ، ٹیسٹ کے لئے نمونے جمع کرنے جیسے روکتھام کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ہر اَضلاع میں گلٹی دار جلد بیماری کے پشوﺅں کو ٹیکے لگانے کا صد فیصد ہدف مکمل کریں تاکہ بیماری پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔اِس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اَب تک 70,614 پشو گلٹی دار جلد بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں اَب تک 60,615 پشو صحت یاب ہوچکے ہیں۔ میٹنگ میں اینمل ہسبنڈری اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Next Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموں و کشمیر میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام ( این ٹی ای پی ) کے نفاذ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموں و کشمیر میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام ( این ٹی ای پی ) کے نفاذ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS