Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
10/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا
بانڈی پورہ/انفو/مرکزی وزیر مملکت اَمورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اشونی کمار چوبے نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پرسرکاری سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت اَشونی کمار چوبے نے اَپنے دورے کے دوران ولر وینٹیج پارک کا دورہ کیا تاکہ ولر کے تحفظی کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف کے ہمراہ پرنسپل سیکرتری جنگلات دھیرج گپتا ، پی سی سی ایف روشن جگی ، اے پی سی سی ایف ٹی ربی کمار، کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ سرکل عرفان رسول وانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما اور محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مرکزی وزیر مملکت کو مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کے معائینے کے دوران مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے معلومات فراہم کیں۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے زراعت ، بھیڑ و پشو پالن ، صنعت ، سماجی بہبود ، این آر ایل ایم اور بینک سمیت مختلف محکموں کے اِستفادہ کنند گان کو فلاحی سکیموں کے منظوری نامے سونپے۔اُنہوں نے طلباءمیں کتابیں او رمحکمہ صحت کے اِستفادہ کنند گان میں اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کا رد بھی تقسیم کئے ۔ اشونی کمار چوبے نے ولر وینٹیج میں ولر مترا کے ساتھ بات چیت کی اور ولر متروں ، اَفسران اور ملازمین و دیگر شرکا¿ کو ماحول کی حفاظت او رپلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کا حلف دِلایا۔مرکزی وزیرمملکت موصوف نے نچلی سطح پر سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو مختلف ترقیاتی سرگرمیوں ، حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کی پیش رفت او رضلع کی حصولیابیوں سے متعلق جانکاری دی۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ترقی کے منظر نامے کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اشونی کمار چوبے نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے سکیم کی عمل آوری پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔ اُنہوں نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری سکیموں اور پروگراموں کو عملانے میں ضلعی اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کے قریبی تا ل میل کو سراہا۔اِس موقعہ پروزیر نے ایکو۔ ٹوراِزم کے فروغ اور تعلیمی اِداروں میں ایکو۔ کلب کی تشکیل پر زور دیا۔اشونی کمار چوبے نے منی سیکرٹریٹ میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت سے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز ، سرپنچوں ، نوجوانوں کے نمائندوں کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور راشن کی تقسیم ، مواصلات اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے این ایچ پی سی کا دورہ کیا او رپدم شری فیصل علی ڈار کی قیادت میں طلباءاور کھیل اَفراد سے بات چیت کی۔یہ دورہ این ایچ پی سی آڈیٹیوریم میں ایچ ایس ایس کلوسا ، ایچ ایس ایس منتری گام ، آڑمی گڈول سکول او رآئی ڈی پی ایس بانڈی پورہ کے طلباءکی طرف سے ” ماحول کو بچائیں ۔زمین کو بچائیں“ کے پیغام اور ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا

Next Post

سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی

سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS