Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی

by Indian Times
10/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی
سری نگرانفوصحت و طبی تعلیم محکمہ نے جموںوکشمیر کے مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں کام کرنے والے میڈیکل ایجوکیشن کیڈر کے ٹیچنگ فیکلٹی کے تقریباً 243 اَرکان کو ترقی دی ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے اعلیٰ فیکلٹی ممبران کو مبارک باد دی ہے اور اِس اعتماد کا اِظہار کیا ہے کہ جموںوکشمیر کے تمام سرکاری میڈیکل کالج تدریسی ، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ ریکھ میں بہترین مراکز بنیں گے اور جموںوکشمیر کو طبی تعلیم کا مرکز بنا کر اُبھریں گے۔243 ترقیوں میں سے 92 کا تعلق جی ایم سی سری نگر سے ہے جبکہ 73 کا تعلق جی ایم سی جموں سے ہے ۔جموںوکشمیر کے نئے سرکاری میڈیکل کالجوں میں جو اَپنی ترقی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر کی سطح پر زیادہ تر براہ، راست بھرتیوں کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ ان میں جی ایم سی اننت ناگ کے 20 ، جی ایم سی بارہمولہ کے 15 ، جی ایم سی ڈوڈہ کے 12 ، جی ایم سی کٹھوعہ کے 17 اور جی ایم سی راجوری کے 14فیکلٹی ممبران شامل ہیں۔زیادہ تر اعلیٰ درجے کے ڈاکٹروں میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے اساتذہ کی اہلیت کے ضوابط کے لئے نیشنل میڈیکل کمیشن کی کم از کم اہلیت کے مطابق نئے قائم ہونے والے سرکاری میڈیکل کالجوں سمیت گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں مختلف شعبوں میں تدریسی فیکلٹی کے طور پر مطلوبہ خدمات انجام دیں۔صحت و طبی تعلیم محکمہ میں حالیہ مہینوں میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے فیکلٹی ممبران کے خدمات کے معاملات میں فعال طور پر شرکت کرنے اور ان کو حل کرنے کے لئے ایک پیچیدہ مشق کی گئی۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ پرانے جی ایم سیز میں 167 فیکلٹی ممبران کی ترقی سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر اور جموں میں پوسٹ گریجویٹ نشستوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبران کو میڈیکل کالجوں میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کی ترغیب ملے گی۔صحت و طبی تعلیم محکمہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے تقاضوں کے مطابق فاسٹ ٹریک انتخاب کے لئے تمام نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کی سطح پر جمع ہونے والی اسامیاں جے کے پی ایس سی کو بھیج رہا ہے۔واضح رہے کہ صحت و طبی تعلیم محکمہ نے پہلے ہی این ایم سی سے نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے حق میں تمام مطلوبہ اجازت حاصل کی ہے۔محکمہ نے نیشنل میڈیکل کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق تمام نئے جی ایم سی کو کامیابی کے ساتھ چلایا ہے ۔محکمہ کو جی ایم سی اودھمپور اور ہندواڑہ میں ہر ایک کے 100طلباءکے ایم بی بی ایس بیچ شروع کرنے کے لئے این ایم سی سے اِجازت نامے بھی موصول ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Next Post

مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا

مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS