Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا

by Indian Times
10/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا
کولگام/انفو/کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں محکمہ دیہی ترقی کے کئی کام کے پروجیکٹوں کا معائینہ اور اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے اَپنے دورے کا آغاز آڈیگٹنو اور زنگل پورہ میں سیلابی بچاﺅ بند سے کیا جہاں اُنہیں جانکاری دی گئی کہ سیلاب سے بچاﺅ کے یہ بند کنورجنس موڈ میں 5.85 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں اور یہ کئی گاﺅں کو دریائے ویشو کے طوفانی سیلاب سے بچائیں گے۔کمشنر سیکرٹری نے چیک پورہ پنچایت میں نئے تیار کردہ پلے فیلڈ اور اَمرت سروور کا معائینہ کیا او رپنچایت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شیڈ کا بھی اِفتتاح کیا۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر شبیر حسین بٹ ، ایس ایس پی ساحل سرنگل ، اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے سی ڈی ، اے سی پی اور دیگر اَفسران بھی شامل تھے۔بعدمیں کمشنر سیکرٹری نے ڈی کے مارگ بلاک کا دورہ کیا اور اُنہوں نے گاﺅں سرمرگ میں نئے تعمیر شدہ پلے فیلڈ کا اِفتتاح کیا جس پر 18 لاکھ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اُنہوں نے ڈی کے مارگ میں استفادہ کنندگان کے جاری رجسٹریشن کی نگرانی کے لئے پی ایم اے وائی ۔ جی رجسٹریشن کیمپ کی صدارت بھی کی ۔اُنہوں نے ڈی کے مارگ میں مقامی لوگوں او رپی آر آئی ممبران سے بھی بات چیت کی اور مسائل اور مطالبات کو بغور سنا۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کو اِضافی پی ایم اے وائی ۔ جی مکانات موصول ہوئے ہیں اور 30 جون تک مقدمات کے اِندراج اور منظوری کے عمل کو مکمل کرنے اور 31مارچ 2024 تک مکانات کی تکمیل کے لئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے سکیموں پر عمل در آمد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی فلاحی سکیموں سے اِستفادہ کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع کے اپنے دورے کے دوران ڈی کے مارگ اور پومبے میں بلاک ڈیولپمنٹ آفس کی دو عمارتوں کا بھی اِفتتاح کیا جہاں اُنہیں جانکاری دی گئی کہ دونوں عمارتیں آر ڈی ڈی نے 51لاکھ کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی ہیں۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے منی سیکرٹریٹ میں پی آر آئی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی او ران کے مسائل اور مطالبات سنے۔اُنہوں نے پی آر آئیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آر آئیز کا کردار ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔اُنہوں نے پی آر آئیز کو پی ایم اے وائی ۔ جی مکانات کی اضافی الاٹمنٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ استفادہ کنندگان اپنے علاقوںاورپنچایتوں میں رجسٹرڈ ہوں۔اس موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے پی آر آئیز کے کردار پر روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی جانب سے پی آر آئیز کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔میٹنگ میں چیئرپرسن ڈی ڈی سی محمد افضل پرے،وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی شازیہ جان اور دیگر ڈی ڈی سی ممبران اور پی آر آئیز نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری نے ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی

Next Post

سی اِی او اِی آر اے اور ڈبلیو بی ٹیم نے برزلہ میں 120 بستروں والے سپیشلائزڈبون اینڈ جوائنٹس ہسپتال کے کام کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سی اِی او اِی آر اے اور ڈبلیو بی ٹیم نے برزلہ میں 120 بستروں والے سپیشلائزڈبون اینڈ جوائنٹس ہسپتال کے کام کا معائینہ کیا

سی اِی او اِی آر اے اور ڈبلیو بی ٹیم نے برزلہ میں 120 بستروں والے سپیشلائزڈبون اینڈ جوائنٹس ہسپتال کے کام کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS