Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سی اِی او اِی آر اے اور ڈبلیو بی ٹیم نے برزلہ میں 120 بستروں والے سپیشلائزڈبون اینڈ جوائنٹس ہسپتال کے کام کا معائینہ کیا

by Indian Times
10/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سی اِی او اِی آر اے اور ڈبلیو بی ٹیم نے برزلہ میں 120 بستروں والے سپیشلائزڈبون اینڈ جوائنٹس ہسپتال کے کام کا معائینہ کیا
سری نگر/انفو/چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر اِکنامک رِی کنسٹرکشن ایجنسی ( اِی آر اے) اور جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی) ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے 120 بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ میں بستروں پر مشتمل سپیشلائزڈ آرتھوپیڈک یونٹ ( ایڈیشنل ہاسپٹل بلاک) کی تعمیر کی پیش رفت کا معائینہ کیا ۔سی اِی او کے ہمراہ ورلڈ بینک کی ٹیم بھی تھی جس کی قیادت ورلڈ بینک کے لیڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سپیشلسٹ دیپک سنگھ کر رہے تھے اور جے کے اِی آر اے ، جے ٹی ایف آر پی ، چیف اِنجینئر ڈیپارٹمنٹ آف روڈ ز اینڈ بلڈنگز( آر اینڈ بی ) کے اَفسرا ن اور دیگر متعلقین بھی شامل تھے۔ سی اِی او نے معائینے کے دوران متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو تیزکر کے اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پروجیکٹ کوجلد مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے ورلڈ بینک کے ماہرین کے ساتھ عمارت کی تمام منزلوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ ادارے کے باقی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ اِس اہم پروجیکٹ کو عالمی بینک کی طرف سے مالی اعانت سے جے ٹی ایف آر پی کے جزو” کریٹیکل اِنفراسٹرکچر“ کے تحت لیا گیا ہے۔ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران اور ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کے معیار کے پیرا میٹروں پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ٹیم نے معائینے کے دوران عمارت کی تکنیکی خصوصیات کا بھی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی اور معیار ی پیرامیٹروں سے منصوبے کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنائیں گے۔اِس سے قبل عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ہسپتال کے لئے ضروری طبی اِنفراسٹرکچر کی خریداری کا عمل شروع کرے جو این پی سی سی لمٹیڈ کو دئیے گئے کمپوزِٹ ٹینڈر کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ جے ٹی ایف آر پی جو کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کا حصہ ہے ، کو گذشتہ ایک برس کے دوران عمل درآمد میں ایک بڑا فروغ ملا ہے جسے عالمی بینک ، محکمہ اقتصادی امور اور حکومت جموںوکشمیر کے درمیان مختلف سہ فریقی جائزہ میٹنگو ں میں تسلیم کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مندیپ کور نے کولگام کا دورہ کیا

Next Post

مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع بارہمولہ میں مختلف ترقیاتی کاموں ومنصوبوںکا افتتاح، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا مسرت کا اظہار

مودی نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS