نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد
سرینگر09نومبر سی این آئی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میںسیکورٹی صورتحال اور دیگر معاملات کو لیکر انٹیلی جنس بیورو کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں انسداد ملی ٹنسی کے علاوہ بائیں بازو کی انتہا پسندی، سائبر معاملات، سرحدی مسائل اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ملک کی سیکورٹی صورتحال ، سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات ، سائبر حملوں کے بڑھتے معاملات او ر ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں انٹیلی جنس کی ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک بھر سے انٹیلی جنس بیورو کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انسداد ملی ٹنسی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی میٹنگ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی، سائبر معاملات، سرحدی مسائل اور تکنیکی اپ گریڈیشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ صبح 11بجے شروع ہوئی اور شام 5بجے اختتام پذیر ہوئی جبکہ میٹنگ میں شاہ نے ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنسی کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا اور گزشتہ میٹنگوں میں سیکورٹی ایجنڈے کے مختلف آٹمز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا تاکہ ملی ٹنسی کے واقعات کو کم کیا جا سکے ۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوںکو ملی ٹنتوں کا صفایا کرنے کے لیے انتہائی پیچیدہ اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہونی چاہیے۔






