Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نئی دلی میں جاری فوجی کمانڈروں کی کانفرنس سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا خطاب

by Indian Times
10/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی میں جاری فوجی کمانڈروں کی کانفرنس سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا خطاب
سرینگر09نومبر    سی این آئی       ہماری فوج ملک کی قابل اعتماد اور متاثر کن تنظیموں میں سے ایک ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”مستقبل کیلئے تیار فورس کیلئے تبدیلی کی ضرورت“ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی حفاظت میں ہماری فوج تن و من کے ساتھ تیار ی کی حالت میں ہے جس کی وجہ سے قوم کو ان پر فخر ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں جاری فوجی کمانڈرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج ملک کی سب سے قابل اعتماد اور متاثر کن تنظیموں میں سے ایک ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت اور ملی ٹنسی سے لڑنے کے علاوہ جب بھی مطالبہ کیا گیا سول انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے میں فوج کے شاندار کردار کو اجاگر کیا۔ فوج کے اعلیٰ افسروں نے کانفرنس کے تیسرے دن موجودہ اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات، تبدیلی، اور بھارت میں بنائے گئے ہتھیاروں کے نظام کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب کے دوران، ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت جامع طور پر موجودہ سیکورٹی کے منظرناموں کے تمام پہلوﺅں اور موجودہ سیکورٹی اپریٹس کے لیے چیلنجز پر غور و خوض کرتے ہوئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ”ہندوستان ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمارا ملک کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔صرف ایک طاقت دوسری طاقت کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت، چیلنجز اور ممالک کے باہمی تعلقات میں تبدیلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے جہت بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔کانفرنس کے تیسرے دن کی اہم خاص بات وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہندوستانی فوج کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت تھی، جس سے قبل ”مستقبل کیلئے تیار فورس کیلئے تبدیلی کی ضرورت“کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع نے آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کیلئے افواج کی بھی تعریف کی جس کا وہ ہمیشہ سے آگے کے علاقوں کے دوروں کے دوران پہلے ہاتھ سے تجربہ کرتے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی حکومت نے کر گل جنگ لڑنے کے لیے ہندستانی افواج کو پوری طاقت دی /وزیر اعظم مودی

Next Post

نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS