گلمرگ جلد ہی سرمائی کھیلوں کا مرکز بنے گا/منوج سنہا
سرینگر/10 فروری/یو پی آئی/ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں تیسرے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جمے کے روز کہاکہ گلمرگ موسم سرما کے کھیلوں کے لئے بہترین مرکزبننے جا رہا ہے اور مشن کو حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی ہم اس مشن کو شروع کریں گے۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔ میگا یونٹ کے انعقاد میں کوششیں کرنے پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ایل جی نے کہاکہ یہ جموںوکشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے قابل فخر تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت سمیت سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گلمر گ برف سے ڈھکی ڈھلوانوں پر کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا جشن منائے گا اور گیارہ شعبوں میں کھلاڑیوں کی مہارت ہمت اور کردار کے مقابلوں کا مشاہدہ کرئے گا۔ ہم نے گلمرگ میں کھیلوں کے ٹورنمنٹ کو واقعی شاندار ایونٹ میں تبدیل کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دوسرا کھیلو انڈیا ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور آج تیسرے قومی سرمائی کھیلوں کے ایونٹ پر پورا ملک متحد ہے اور اگلے پانچ دن کھیلوں اور اس سلسلے کو برقرار رکھنے کے لئے سب سے بڑی جیت کے لئے جدوجہد کرنے کا بہترین موقع ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ایک ایسا میڈیم ہے جو سب کچھ بد ل سکتا ہے اور اس سے کھیلاڑیوں کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ پوری دنیا کا منظر نامہ بدل سکتا ہے صرف تین ماہ بعد ہم جموں وکشمیر میں جی 20اجلاس منعقد کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جموں وکشمیر پورے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرفہرست ہے کیونکہ ہمارے پاس ہر گاوں میں اسٹیڈیم اور کھیل کے میدان ہیں۔ ہمارا ملک پچھلے ساٹھ سالوں سے کھیلوں کی سفاٹ پاور سے محروم تھا لیکن خوش قسمتی سے پی ایم مودی کی کوششوں نے راستہ ہموار کیا اور اب ہم میگا سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے مرحلے پر ہیں۔ پی ایم مودی نے نوجوانوں کو نیا سمان اور نیا پنکھ دیا ہے۔ ایل جی نے کہاکہ پچھلے آٹھ سالوں سے ملک نے کئی کھیلوں کے ہیرو پیدا کئے ہیں اور یہ سب پی ایم ومودی کی وجہ سے ہوا ہے۔ کھیل پائیدار ترقی کو ایک نیا جنم دسے سکتے ہیں اور وزارت کھیل نے جموں وکشمیر کو ملک کا کھیلوں کا مرکز بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔






