Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نِتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا کے ساتھ زیڈ مور ٹنل کاکیامعائینہ

by Indian Times
11/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نِتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا کے ساتھ زیڈ مور ٹنل کاکیامعائینہ
گاندربل/انفو/مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نِتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں آج سری نگر۔ لیہہ ہائی وے ( این ایچ۔1) کی جیو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم زیڈ موڑ ٹنل کامعائینہ کیا۔جموںوکشمیر میں 25ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے19 ٹنل تعمیر کی جارہی ہیں ۔ اِس کے تحت 2,680 کروڑ روپے کی لاگت سے 6.5 کلومیٹر لمبی زیڈ موڑ ٹنل اور اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ 2لین والی سڑک ٹنل کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگن گیر اور سونہ مرگ کے درمیان پہاڑی گلیشئر تھا جیواس گلیشئر کے نیچے بنائی جارہی ہے۔زیڈ موڑ ٹنل منصوبے کے تحت 10.8میٹر کی ایک مین ٹنل کے ساتھ ہارس شو شیپ اسکیپ ٹنل جس کی کل لمبائی 7.5 میٹر، ڈی شکل والی وینٹلی لیشن ٹنل جس کی کل لمبائی 8.3 میٹر ،2بڑے کلواٹ جس کی کل لمبائی110 میٹر اور 270 میٹر ،ایک چھوٹا کلواٹ جس کی کل لمبائی 30 میٹرتجویز ہے ۔اَب تک زیڈ موڑ ٹنل کا 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ اِس ٹنل کودسمبر 2023ءتک وقف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔زیڈ موڑ ٹنل میں اِنٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔ اِس کے ساتھ وقف شدہ اسکیپ ٹنل سے ٹریفک سہولیت فراہم کی جائے گی۔ زیڈ موڑ ٹنل سیاحتی مقام سونہ مرگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی۔ اِس منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کو راستے کی سہولیات اور علاقے کی ترقی کے لئے اِستعمال کیا گیا ہے۔زیڈ موڑ ٹنل اہم ٹنل ہے کیوں کی اِس کی تعمیر سری نگر اور کرگل کے درمیان بہتر رابطے کو یقینی بنائے گی اوراِس سے سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ یہ ٹنل پورے خطے میں سماجی اور اِقتصادی ترقی کو فروغ دے گی ۔ سونہ مرگ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے جس میں تھا جیواس گلیشئر اور دریائے سندھ پر وائٹ واٹر رافٹنگ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے جموں اور کشمیر کے لوگ یک زباں/الطاف بخاری

Next Post

جی پی ڈی پی کو کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرنی چاہئے/ ڈاکٹر ارون کمار مہتا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی پی ڈی پی کو کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرنی چاہئے/ ڈاکٹر ارون کمار مہتا

جی پی ڈی پی کو کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات کی عکاسی کرنی چاہئے/ ڈاکٹر ارون کمار مہتا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS