Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

لیفٹنٹ گورنر نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا کیا افتتاح

by Indian Times
11/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا کیا افتتاح
جموں /10دسمبر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر پولیس پبلک سکول میراں صاحب میں جموں و کشمیر کے پولیس شہداءکے بچوں کیلئے دیرپا لائیو لی ہڈکیلئے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا اِفتتاح کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انڈس ٹاورز لمٹیڈ کی طرف سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر ) کے تحت یہ پہل جموں کشمیر پولیس کے بہادروں کو خراجِ عقیدت ہے جنہوں نے ملک کیلئے عظیم قربانیاں دیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے شہداءکے کنبوں کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا تا کہ وہ آرام اور عزت کی زندگی گزار سکیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُنہوں نے ملک کی سا لمیت کیلئے خدمت اورحفاظت کی ۔ان لوگوں کے کنبوںکی فلاح و بہبود حکومت کی ہمیشہ اوّلین ترجیح رہے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں ان دلیر اور بہادر وں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں دوسروں کے لئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ جموں و کشمیر پولیس ، فوج ، سینٹرل پولیس فورسز نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے شہداءکے کنبوںکے تئیں اپنے فرض کو نبھانے کا عہد کریں اور ان کی بھلائی کیلئے کام کرنے کے اپنے عزم کو مضبوط کریں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماج ، روشن خیال شہریوں ، کاروباری آرگنائزیشنوں اور کارپوریٹ پر زور دیا کہ وہ اپنے سماجی فرض اور ذمہ داری کو ادا کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک شکر گزار معاشرے کو اجتماعی طور پر حکومت کی حمایت کرنی چاہئیے تا کہ ایسا نظام بنایا جا سکے جو شہداءکے لواحقین کو کافی مواقع فراہم کرے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے انڈس ٹاورز لمٹیڈ سے کہا کہ وہ ان بچوں کی صد فیصد تقرری کو یقینی بنائے جو ہنر کی ترقی کی تربیت میں داخلہ لے رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا تربیت یافتہ افراد کی معاشی آزادی پر بہت زیادہ اثر ہونا چاہئیے ۔ اس کے بعد جاب پلیسمنٹ اور خود روز گار ہونا چاہئیے ۔اُنہوںنے کہا کہ کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد تربیت حاصل کرنے والوں کو ہینڈ ہولڈنگ کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو مارکیٹ سے چلنے والی ہنروںسے آراستہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ ہنر مندی کی تربیت کو جموں و کشمیر میں کاروبار قائم کرنے والی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مہارتوں کے سیٹ تیار کرنے چاہئیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید زور دیا کہ خود روز گار اور کاروباری پروگراموں کیلئے ضروری مدد فراہم کرنے ، حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فائدے کیلئے وقف نوڈل آفیسر کی تقرری اور کارپوریٹ کے سی ایس آر اقدامات کو منظم طریقے سے شہیدکے کنبوں کیلئے فراہم کیا جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداءکے لواحقین کو این آر ایل ایم ، امید ، مشن یوتھ جیسی اسکیموں اور حکومت کے جاری پروگراموں کے ذریعے معیاری روزی روٹی کے مواقع سے جوڑنا چاہئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل اور جموں و کشمیر پولیس پبلک سکول سے وابستہ تمام افراد کو پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیم دینے کے ان کے عمدہ کام کیلئے سراہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تعلیم ہی ہے جو مستقبل میں ہندوستان کو علم کے پاور ہاوس کے طورپر بدل دے گی ۔ نئی پہل جموں و کشمیر پولیس کے 50 شہداءکے بچوں کو ڈیجیٹل خواندگی کے اسباق اور انہیں ممکنہ آجروں سے جوڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ اِس کا مقصد اِستفادہ کنندگان کو آئی ٹی اور روز گار کی صلاحیتوں سے آراستہ کر کے ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنانا ہے ۔ ڈی جی پی مسٹر دلباغ سنگھ نے انڈس ٹاورز کے تعاون سے جے اینڈ کے پولیس پبلک سکول کے نئے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے جے اینڈ کے پولیس پبلک سکول کے سفر کو مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے جے اینڈ کے پولیس ویوز ایسوسی ایشن کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ انڈس ٹاورز کے ریگولیٹری اور سی ایس آر کے چیف منوج کمار سنگھ نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ کی اہم خصوصیات اور فائدہ اٹھانے والوں کو کیرئیر کی ترقی کی مہارتوں سے روشناس کرانے کے بارے میں بات کی ۔ بعد میںلیفٹیننٹ گورنر نے کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا جہاں ہنر مندی کی تربیت کی جائے گی اور بچوں اور ان کے ٹرینرز سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں ، سینئر پولیس افسران ، پولیس شہداءکے اہل خانہ ، پولیس پبلک سکول کے پرنسپل ، فیکلٹی اور طلباءو طالبات موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی 5 روزہ ملٹی میڈیا نمائش اننت ناگ میں اختتام پذیر

Next Post

اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں/ راج ناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارت کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں /راجناتھ سنگھ

اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں/ راج ناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS