Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی 5 روزہ ملٹی میڈیا نمائش اننت ناگ میں اختتام پذیر

by Indian Times
11/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی 5 روزہ ملٹی میڈیا نمائش اننت ناگ میں اختتام پذیر
سرینگر، 10 دسمبر/ اننت ناگ میں حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے مرکزی بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) پر پانچ روزہ ملٹی میڈیا نمائش ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ ڈاکٹر بشارت نے بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر سی بی سی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عہدیداروں، ڈاکٹروں، آشا ورکروں، اساتذہ، طلباءاور نامور شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے دوران فراہم کی جانے والی معلومات کو نچلی سطح تک تقاریر کی صورت میں پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نشا مکت بھارت، سوچھ بھارت مشن اور سویپ جیسی مہموں کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام غیر رجسٹرڈ اہل افراد سے بطور ووٹر اپنے نام اندراج کرانے کی اپیل کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی جموں و کشمیر اور لداخ خطہ جناب غلام عباس نے اپنے ابتدائی کلمات میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ اور تمام متعلقین کا ملٹی میڈیا نمائش کے کامیاب انعقاد میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لوگوں کے جوش و خروش کو سراہا جنہوں نے بارش اور سرد موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے پانچوں روز آگاہی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا سرکار کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں کے ثمرات کو مطلوبہ آبادی تک پہنچانے کےلئے لوگوں میں آگاہی اور ان کی شرکت لازمی ہے۔ نمائش کا اختتامی دن محکمہ صحت کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ محکمہ کے ماہرین نے آیوشمان بھارت، نشا مکت بھارت، انیمیا مکت بھارت، جنانی شیشو تحفظ کاریاکرم، راشٹریہ بال سوستھیا کاریاکرم، آشا کارکنوں کے کردار اور صحت کے شعبے میں حکومت کی دیگر متعلقہ اسکیموں پر پرزنٹیشن دیں۔ چیف میڈیکل آفیسر، اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زگو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو آیوشمان بھارت صحت کارڈ کے لیے اندراج کریں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور نوجوانوں میں منشیات کی لت کی مخصوص علامات اور طرز عمل پر نظر رکھیں تاکہ انہیں اس لعنت سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نشا مکت بھارت مہم کی کامیابی کے لیے کمیونٹی کی شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ مختلف نوڈل محکموں جیسے زراعت، باغبانی، دیہی ترقی، تعلیم اور آئی سی ڈی ایس نے عوامی بیداری اور اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے لیے اس پانچ روزہ نمائش میں فراہم کئے گئے پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ نمائش کے تیسرے اور چوتھے دن بالترتیب قومی تعلیمی پالیسی-2020 اور پوشن ابھیان پر سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران حصہ لینے والے نوڈل محکموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اختتامی روز طلباءاور رجسٹرڈ ثقافتی جماعتوں نے بھی اپنی پرفارمنس کے ذریعے امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام پھیلایا۔ فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، شاہد محمد لون نے بتایا کہ بیورو کی طرف سے آنے والے مہینوں میں جموں و کشمیر کے پلوامہ، بڈگام، سرینگر، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میں اسی طرح کے آو¿ٹ ریچ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور سماجی کارکن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا کیا افتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا کیا افتتاح

لیفٹنٹ گورنر نے ڈیجیٹل سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا کیا افتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS