Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

یہ ملک کےلئے اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع،پوری قوم کیلئے فخر کامقام:نریندرمودی

by Indian Times
11/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یہ ملک کےلئے اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع،پوری قوم کیلئے فخر کامقام:نریندرمودی
سری نگر۰۱، دسمبرجے کے این ایس وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروںکی ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی جس میں ہندوستان کی G-20صدارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے لئے اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے ایک بیان میں کہا کہ ورچوئل میٹنگ کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے G-20پروگراموںمیں تعاون طلب کیا۔بیان کے مطابق وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہG-20کی صدارت روایتی بڑے میٹرو سے ہٹ کر ہندوستان کے حصوں کو ظاہر کرنے میں مدد کرے گی، اس طرح ملک کے ہر حصے کی انفرادیت سامنے آئے گی۔G-20 کی صدارت کے دوران ہندوستان آنے والے سیاحوں کی بڑی تعدادکی آمد اور بین الاقوامی میڈیاکی مختلف تقریبات پر توجہ مرکوزکئے جانے کی اہمیت کاذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم مودی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے یہاں پرکشش سیاحتی مقامات، کاروبار، سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ برانڈکیلئے اس موقع کو استعمال کریں۔ بیان کے مطابق انہوں نے”پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر“ کے ذریعےG-20 ایونٹس میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت کو بھی دہرایا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعدد گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروںنے میٹنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں G-20میٹنگوں اور پروگراموں کی مناسب میزبانی کےلئے ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کی طرف سے کی جا رہی تیاریوں پر زور دیاگیا۔اجلاس سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی خطاب کیا اور ہندوستان کےG-20 شرپا امیتابھ کانت کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔اس ہفتے کے شروع میں، وزیر اعظم مودی نے ایک آل پارٹی میٹنگ میں کہا تھا کہ ہندوستان کیG-20 صدارت پوری دنیا کے سامنے ملک کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ہندوستان نے یکم دسمبر کو باضابطہ طور پر G-20کی صدارت سنبھالی۔توقع ہے کہ ملک اس ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں G-20کے200 سے زیادہ تیاری کے اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔ ریاستوں یا حکومتوں کے سربراہوں کی سطح پر اگلی G-20 سربراہی کانفرنس اگلے سال 9 اور10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔G-20 یا گروپ آف۲۰ دنیا کی بڑی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر معیشتوں کا ایک بین الحکومتی فورم ہے۔ اس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں/ راج ناتھ سنگھ

Next Post

گجرات انتخابات میں شاندار جیت ایک مثال / امیت شا ہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت

گجرات انتخابات میں شاندار جیت ایک مثال / امیت شا ہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS