Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

گجرات انتخابات میں شاندار جیت ایک مثال / امیت شا ہ

by Indian Times
11/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گجرات انتخابات میں شاندار جیت ایک مثال / امیت شا ہ
سرینگر 10دسمبرْ    سی این آئی         گزشتہ دو دہائیوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جس کی تازہ مثال گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف سرحدوں پر حملوں کو وقت گیا ہے اور واضح کر دیا گیا کہ اس پار سے ہونے والی ہر حرکت کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرئیک ایک واضح پیغام تھی کہ بھارت کے سرحدوں کے ساتھ کوئی چھیڑ خوانی نہیںکر سکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق گجرات اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت کے بعد ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ گجرات کے لوگوں نے دکھایا کہ وزیر اعظم مودی اور مرکز میں بی جے پی سرکار ان کے حامی ہے اور انہوں نے ترقی کو ووٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جس کی تازہ مثال آپ کے سامنے ہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ اس زبردست جیت نے ظاہر کیا ہے کہ ہر طبقہ خواہ وہ خواتین ہوں، نوجوان ہوں یا کسان، پورے دل سے بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی کھبی سرحدوں پر حالات کشیدہ ہوتے تھے تو ہم امن کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرتے تھے تاہم اب ایسا نہیںہوگا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور اب گولی کا جواب گولی سے ہی دیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ یہ ایک نئے باب کا آغاز تھا جب بھارت نے یہ پیغام دیا کہ وہ اسی زبان میں جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی تھی تاہم پاکستان ہماری بولی کو سمجھ نہیںپایا اور اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے لہذا حکمت عملی کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور سرحدوں پر تعینات فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی کوشش کا بھر پور انداز میںجواب دینے کیلئے تیار رہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ لہذا جو بھی کوئی کارورائی اس پار سے ہو گی اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیکورٹی اور سلامتی پہلی ترجیحات میں شامل ہے لہذا جو کوئی بھی اس کو للکار نے کی کوشش کریں گا تو اس کا اسکی زبان میںجواب ملے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یہ ملک کےلئے اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع،پوری قوم کیلئے فخر کامقام:نریندرمودی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت وحرفت کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت وحرفت کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت وحرفت کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS