وزیراعظم مودی نے اندور میں سرمایہ کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا
سرینگر…..11جنوری….. سی این آئی…… وزیراعظم مودی نے اندور میں سرمایہ کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت 2014 سے اصلاحات، بدلاو¿ اور کارکردگی کی راہ پر گامزن ہےوزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور اگلے پچیس برسوں میں بھارت ایک عالمی طاقت بن کر اُبھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان نے اس کی رفتار میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ اور پ±رکشش مقام بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے اداروں کو بھارت پر بے مثال اعتماد ہے۔ سی این آئی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اندور میں سرمایہ کاروں کی عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت 2014 سے اصلاحات، بدلاو¿ اور کارکردگی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان نے اس کی رفتار میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت سرمایہ کاری کے لئے ایک پسندیدہ اور پ±رکشش مقام بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی معیشت پر نظر رکھنے والے اداروں کو بھارت پر بے مثال اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ IMF بھارت کو عالمی معیشت میں ایک درخشاں مقام تصور کرتا ہے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ بھارت دوسرے ملکوں کے مقابلے عالمی نشیب و فراز سے نمٹنے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایسا بھارت کی مضبوط میکرو اقتصادی بنیاد کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ OECD نے کہا ہے کہ بھارت اس سال G-20 گروپ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل رہے گا۔ Morgan Stanley کے مطابق بھارت اگلے چار سے پانچ برس میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ MC Kinsey کے CEO نے کہا ہے کہ یہ صرف بھارت کی دہائی نہیں بلکہ صدی بھی ہے۔ سرمایہ کاروں کی عالمی چوٹی کانفرنس میں 65 سے زیادہ ملکوں کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں ملک کے 500سے زیادہ سرکردہ صنعت کار بھی شرکت کر رہے ہیں۔






