Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ’ نئے فوجداری قوانین‘ سے متعلق نمائش کا کیااِفتتاح

by Indian Times
12/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/11 ستمبر /انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں و کشمیر پولیس پبلک سکول بمنہ سری نگر میں ”نئے فوجداری قوانین“ کے موضوع پر نمائش کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِقتصادی جرائم وِنگ، جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے طلبا¿، والدین اور عام لوگوں کو بیداری پیدا کرنے اور تعلیم دینے کے اَقدام کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نمائش نئے قوانین کے بارے میں فہم پیدا کرنے اورہر فرد تک اِنصاف پہنچانے کے وسیع مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔اُنہوں نے کہا،”تقریباً 150 برس کے بعد ہندوستان کے فوجداری انصاف کے نظام میں یکم جولائی 2024ءکو ایک اہم تبدیلی آئی۔ ’بھارتیہ نیایہ سنہتا‘، ©’بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا‘، اور ’بھارتیہ ساکشیا ادھینیم‘ کو نوآبادیاتی دور کے قوانین کی جگہ پورے ملک میںعملایا گیا تاکہ قانونی نظام کو زیادہ شفاف اور مو¿ثر بنایا جا سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”تینوں نئے فوجداری قوانین نے ہمارے فوجداری نظام اِنصاف کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے جس سے یہ متاثرہ پر مرکوز اور سزا سے زیادہ اِنصاف پر مبنی ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ یہ قوانین ہندوستان کے اِجتماعی نظریہ¿ انصاف کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان قوانین کا اصل مقصد خواتین اور سماج کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنا اور بااِختیار بنانا ہے۔ اِنصاف کے نظام میں خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کو ترجیح دینے کے لئے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور لیگل سروسز اَتھارٹی کے اِشتراک سے عوامی بیداری کیمپوں کا اِنعقاد جاری رکھیں۔ اُنہوں نے تمام سطحوں پر صلاحیت سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا،”آزادی کے بعد پہلی بار دہشت گردی کو فوجداری انصاف کے نظام میں باقاعدہ طور پر متعین کیا گیا ہے۔ نئے فوجداری قوانین ملک کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید مضبوط کریں گے۔“اِس موقعہ پر ڈِی جی پی نلین پربھات،سپیشل ڈِی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو ایس جے ایم گیلانی، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی، آئی جی پی سیکورٹی جموں وکشمیر سوجیت کمار، صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ، پولیس اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، سول سوسائٹی کے اراکین، اَساتذہ اور بڑی تعداد میں طلاب موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم جلد ہی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

Next Post

آپریشن سندور ، حالیہ سیلاب اور دہشت گردی کے متاترین کنبوں کیلئے مفت گھر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آپریشن سندور ، حالیہ سیلاب اور دہشت گردی کے متاترین کنبوں کیلئے مفت گھر

آپریشن سندور ، حالیہ سیلاب اور دہشت گردی کے متاترین کنبوں کیلئے مفت گھر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS