Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

اتل ڈولو نے زرعی سے منسلک منصوبوں کیلئے ایگری کلچر ایپکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت کا لیاجائزہ

by Indian Times
13/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے زرعی سے منسلک منصوبوں کیلئے ایگری کلچر ایپکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی پیش رفت کا لیاجائزہ
جموں/انفو….ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پروجیکٹوں کے اقدام سے زرعی ایپکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فار ایگری اور اس سے منسلک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر سکاسٹ جموں ، ایگزیکٹیو آفس جے کے اِی جی اے ، ڈائریکٹر سیر ی کلچر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر / جموں، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی ، سٹیٹ اِنفارمیشن آفیسر این آئی سی ،ٹیکنیکل ورکنگ گروپس ، آئی ٹی ماہرین کے علاوہ سکاسٹ کشمیر ،اینمل ہسبنڈری ،آئی ٹی اور متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔اِس موقعہ پر ایک پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں میٹنگ کو ایگری کلچر اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فار ایگری اور اس سے منسلک منصوبوںاورآئی ٹی اقدامات کے ذریعے اَب تک کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اَتل ڈولو نے ورک فلو چارٹ میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اور متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ اِضافی معلومات فراہم کریں ۔ ڈیش بورڈ کے اگلے مرحلے میں پیشرفت کے کام کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپوں کے سربراہوں کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداوار نے اپیکس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ میں تبدیلیاں تجویز کرتے ہوئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس سے کہا کہ وہ ایسے اِشارے شامل کریں جن کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی درخواست کے مسترد ہونے کی وجوہات واضح طورپر بیان کی جانی چاہئیں تاکہ اعلیٰ اَفسران اور کسانوں کو معلوم ہوجائے کہ دی گئی درخواست کو کن بنیادوں پر رد کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ ڈیش بورڈ کو بینکوں کے ساتھ منسلک کیا جانا چاہئے کیوں کہ بینکوں کے ساتھ اِنٹرفیس ضروری ہے تاکہ استفادہ کنندگان کو قرض کی اس زیر اِلتوا¿ درخواست کی صورتحال یا کسی او رمقصد کا پتہ چل سکے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ جموںوکشمیر میں زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کے لئے متعددبے مثال اقدامات میں سے ایک ہوگا اور یہ 29پروجیکٹ اِس اقدام کا ایک حصہ ہےں۔اُنہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کا محکمہ ویب پر مبنی رِپورٹنگ ، مانیٹرنگ اور تجزیہ ڈیش بورڈ اور ماڈیول قائم کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے جو ہدف حاصل کرنے والوں کو ایک اِنٹرفیس فراہم کرے گا۔میٹنگ میں جموںوکشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی تبدیلی کا تصور کرنے والے 29پروجیکٹوں کے متعدد قابل نگرانی اشارے پر بھی غور وخوض ہوا۔ان میں بیج اور بیج کی ضرب کاری کے سلسلے میں ترقی، جموںوکشمیر میں مخصوص فصلوں کا فروغ ، متوقع کاشت کے تحت سبزیوں اور غیر ملکی سبزیوں کو فروغ دینا ،زراعت کی مارکیٹنگ کو مضبوط بنانا ، شہد کی مکھیوں کی حفاظت اور غذائی اناج( جوار) کو فروغ دینا شامل ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے لوہڑی اورمکر سنکرانتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی

Next Post

 محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کا کوئزمقابلے کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کا کوئزمقابلے کا اِنعقاد

 محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے کلچرل یونٹ کشمیر کا کوئزمقابلے کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS